Business Recorder - Pakistan

پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کا مسلح افواج سے متعلق انتہائی اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج کے بارے میں دیے گئے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں یہ مؤقف اختیار کیا، جو بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان سے متعلق تھے۔

یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بنیادی چیلنجز براہ راست اس کے فوجی ادارے سے درپیش ہیں۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، جن میں مسلح افواج بھی شامل ہیں قومی سلامتی کے اہم ستون ہیں، جو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے وقف ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مئی 2025 کا تنازع پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن و عوام کے دفاع کے عزم کا واضح ثبوت تھا، جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت کا مؤثر، بھرپور اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پراپیگنڈا اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔

طاہر اندرابی کے مطابق بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک ایسا پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے اور اس سے باہر بھارت کی عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں اور پاکستان میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اشتعال انگیز بیان بازی اس بات کی عکاس ہے کہ بھارت خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لیے کس قدر بے پروا ہے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پر گمراہ کن تبصرے کرنے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ ہندو توا کی اس فاشسٹ اور انتہاپسندانہ سوچ کا جائزہ لے، جس نے ہجوم کے ہاتھوں انصاف، ماورائے عدالت قتل، من مانی گرفتاریاں اور عبادت گاہوں و املاک کے انہدام کی لہر برپا کر رکھی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی ریاست اور قیادت دونوں مذہب کے نام پر پھیلائے گئے اس خوف کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

آخر میں انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم وہ اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔