Business Recorder - Pakistan

انڈونیشیا کے صدر کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانٹو 8 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔

وزارتِ خارجہ  کے مطابق یہ صدر سبیانٹو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا اور 2018 کے بعد انڈونیشیا کا پہلا صدارتی دورہ بھی ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ہو رہا ہے۔ صدر سبیانٹو کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام شامل ہیں۔

اپنے قیام کے دوران صدر سبیانٹو وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات  اور صدر آصف علی زرداری سے بھی ملیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان سے ملاقات کریں گے۔

دونوں جانب سے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وسیع ایجنڈے پر بات چیت متوقع ہے۔

اہم شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی لچک، تعلیم اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔

دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات دیرینہ ہیں جو مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں اور اس دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہونے اور علاقائی و کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کی توقع ہے۔