Business Recorder - Editorials

اِیچیسن سے فوربز تک: سینن خواجہ اور سعید نعیم تھرٹی اَنڈر تھرٹی لسٹ میں شامل
ایچیسن کالج کے دو سابق طالب علم، سینن خواجہ اور سعید نعیم نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فوربز کی 30 انڈر 30 یونائیٹڈ اسٹیٹس 2026 فہرست میں جگہ بنالی،  فہرست میں 600 نوجوان شامل کیے گئے جنہیں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر منتخب کیا گیا۔

دونوں نوجوانوں نے 2023 میں کالیجیو (Kollegio) کے نام سے ایک جدید پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے طلبہ، اسکولوں اور کالجوں کو آپس میں منسلک کرتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم طلبہ کو بالکل مفت ذاتی نوعیت کی رہنمائی فراہم کرتا ہے، جس میں کالج داخلوں کا پورا عمل، راستہ دکھانے والی ایڈوائزری اور تحریری فیڈبیک شامل ہے۔کالیجیو اب تک تمام امریکی ریاستوں اور 190 ممالک کے تقریباً 1,10,000 طلبہ کی معاونت کرچکا ہے۔

فوربز  کے مطابق اُنہیں توقع ہے کہ وہ 2027 کے آخر تک 10 لاکھ طلباء کو اپنی خدمات فراہم کریں گے، اس اسٹارٹ اپ نے اب تک 3.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے جس میں 2.8 ملین ڈالر کا بڑا سیڈ راؤنڈ شامل ہے۔ راؤنڈ میں ریچ کیپٹل، جے ایف ایف وینچرز، ای سی ایم سی گروپ گروپ اور ٹیوزڈے کیپیٹل جیسے نمایاں سرمایہ کار شامل تھے۔

سینن خواجہ نے سوشل میڈیا پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں میرا ساتھ دینے پر میں اپنے خاندان اور دوستوں کا بے حد شکر گزار ہوں۔

سب سے بڑا شکریہ کالیجیو کی شاندار ٹیم کا ہے۔ یہ کامیابی ہماری روزانہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

سینن خواجہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکانومیٹرکس، کیونٹیٹو اکانومکس اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کی۔

سعید نعیم جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، بارکلے سے کمپیوٹر سائنس اور اپلائیڈ میتھمیٹکس میں فارغ التحصیل ہیں نے بھی اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ“میں عام طور پر اپنی کامیابیوں پر رکتا نہیں، مگر اس موقع نے سوچنے پر مجبور کیا، انعام پر نہیں بلکہ اس سمت پر کہ ہم واقعی صحیح راستے پر جا رہے ہیں۔

فوربز کے مطابق جب سے 2012 میں یہ فہرست متعارف کرائی گئی ہے، مقابلہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔

ہر سال 10 ہزار سے زیادہ لوگ اس فہرست کے لیے درخواست دیتے ہیں، اور اس میں جگہ بنانے کا معیار مسلسل بلند ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی فہرست میں شامل شخصیات مصنوعی ذہانت  کے انقلاب کے درمیان قیادت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

نئی کلاس (یعنی فہرست میں شامل افراد) مشین لرننگ کا استعمال ہر کام کے لیے کر رہی ہے۔

فوربز نے یہ بھی بتایا کہ اس سال کی فہرست میں شامل 41 فیصد افراد خود کوپرسن آف کلر کے طور پر شناخت کرتے ہیں جبکہ 22 فیصد مہاجرین ہیں۔