Business Recorder - Business & Finance

کراچی پورٹ پر زرعی لاجسٹکس کی اپ گریڈیشن، اے ڈی پورٹس گروپ اور ایل ڈی سی کا اشتراک
ابو ظہبی کی لاجسٹکس کمپنی اے ڈی پورٹس گروپ نے جمعے کو اعلان کیا کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ (کے جی ٹی ایم ایل)، جو نوٹم پورٹس کا حصہ ہے، ای ڈی پورٹس گروپ کے بین الاقوامی بندرگاہوں کا آپریٹنگ بازو اور لوئیس ڈریفس کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کراچی پورٹ پر زرعی اجناس کے لیے جدید، صاف بلک ہینڈلنگ اور اسٹوریج کی سہولت قائم کرنے اور چلانے کے لیے طویل المدتی تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔ لوئیس ڈریفس کمپنی پاکستان، عالمی سطح پر زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور تجارت کرنے والی کمپنی ایل ڈی سی کی ذیلی کمپنی ہے۔

معاہدے کے تحت کے جی ٹی ایم ایل ایک فوڈ گریڈ صاف بلک سہولت کے ڈیزائن اور تعمیر میں سرمایہ کاری کرے گا، جس میں جدید ہینڈلنگ اور کنویئر سسٹم اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا، تاکہ خشک زرعی بلک کارگو کی مؤثر ہینڈلنگ اور ذخیرہ ممکن ہو سکے۔ کمپنی کے مطابق ایل ڈی سی نے زرعی اجناس کی مستحکم ان باؤنڈ سپلائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایل ڈی سی اس نئی سہولت کے ذریعے پاکستان میں اپنی موجودگی کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ان 75 ملین ڈالر کے علاوہ ہے جو اے ڈی پورٹس گروپ پہلے ہی کے جی ٹی ایم ایل منصوبے کے ابتدائی مرحلے کے لیے مختص کر چکا ہے۔

یہ شراکت داری اے ڈی کیو کے پورٹ فولیو میں موجود دو اداروں کے باہمی تعاون کو مضبوط بناتی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی زرعی سپلائی چین اور پورٹ لاجسٹکس کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ ابو ظہبی میں اسٹریٹجک انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر  کے استعمال کے معاہدے پر نوٹم پورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد التمیمی اور ایل ڈی سی کے سربراہ جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا روبنز مارکیز نے دستخط کیے۔

کمپنی کے مطابق نئی سہولت ہینڈلنگ کی رفتار میں بہتری، وقت کی بچت اور پاکستان کے زرعی لاجسٹکس نظام کی استعداد میں اضافہ کرے گی، جبکہ یہ سب بین الاقوامی فوڈ سیفٹی اور آپریشنل معیار کے مطابق ہوگا۔

یہ معاہدہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ محمد التمیمی نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کی زرعی سپلائی چین اور پورٹ لاجسٹکس کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے جی ٹی ایم ایل پاکستان کے سمندری شعبے میں کنیکٹیویٹی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے کراچی پورٹ کی حیثیت خطے کے بڑے تجارتی مرکز کے طور پر مزید مضبوط ہوگی۔

روبرز مارکیز نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں ان کی کمپنی کی طویل مدتی وابستگی اور ملک کے عالمی زرعی تجارت میں بڑھتے ہوئے کردار پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے مطابق نئی سہولت سپلائی چین کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، جس سے پاکستان سمیت پورے خطے کے شراکت داروں کو فائدہ پہنچے گا۔

اے ڈی پورٹس گروپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل) کنٹینر ٹرمینل کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے، جو کراچی پورٹ کے مجموعی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔