Business Recorder - Business & Finance

سروس لانگ مارچ ٹائرز کا سرمایہ بڑھانے کے لیے آئی پی او کا فیصلہ
سروس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی سروس لانگ مارچ ٹائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس ایل ایم) ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ بڑھانے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹنگ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایس ایل ایم  نےآئی پی او کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے مطابق پی ایس ایکس پر لسٹنگ کے لیے درخواست دے گی۔

ایس ایل ایم  پاکستان میں مکمل اسٹیل ریڈیئل ٹرک اور بس (ٹی بی آر) ٹائرز بنانے والی کمپنی ہے جو سروس گروپ اور چین کی چاؤیانگ لانگ مارچ کے درمیان مشترکہ منصوبے (جے وی) کے تحت قائم کی گئی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ ایس ایل ایم میں بالترتیب 32.09 فیصد اور 18.91 فیصد کے ایکویٹی اسٹیک کی حامل ہیں۔

گزشتہ سال مارچ میں ایس ایل ایم نے پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے اضافی 30 ارب روپے (تقریباً 108 ملین امریکی ڈالر) سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے مزید 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی بنایا ہے تاکہ ایک نیا منصوبہ شروع کیا جا سکے جو خصوصی ٹائرز کو پاکستان سے یورپی یونین اور امریکہ برآمد کرے۔

چند روز قبل، غنی ڈیریز لمیٹڈ، جو غنی گروپ کا حصہ ہے، نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کے ذریعے 2.5 ارب روپے سرمایہ بڑھانے کا اعلان کیا تاکہ اپنے کاروبار کو وسعت دی جاسکے اور پاکستان کے ڈیری شعبے میں اپنی پوزیشن مضبوط کی جاسکے۔