Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس میں800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے دن تیزی کے رجحان کے ساتھ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ رہا، جس نے انٹرا ڈے کے دوران بلند ترین سطح 167,923.45 پوائنٹس پر پہنچا اور کم ترین 166,369.73 پوائنٹس تک گر ا۔

کاروبار ی روز کے اختتام  پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 167,085.58  پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو 802.03 پوائنٹس یا 0.48 فیصد کا اضافہ ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق “یہ مثبت رجحان مقامی اداروں کی خریداری کی وجہ سے آیا، جو ڈِپ پر خریداری کے لیے میدان میں آئے۔”

انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت حصہ ایف ایف سی پی اے، پی پی ایل پی اے، او جی ڈی سی پی اے، پی ایس ای ایل پی اے، لَک پی اے اور ایس وائی ایس پی اے نے فراہم کیا، جنہوں نے مجموعی طور پر 607 پوائنٹس کا حصہ ڈالا۔

مزید برآں، مثبت ماحول اس وقت پیدا ہوا جب سعودی فنڈ برائے ترقی ( ایس ایف ڈی ) نے، سعودی عرب کے لیے، 8 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی 3 ارب ڈالر کی ڈپازٹ کی میعاد ایک سال کے لیے بڑھا دی۔

اسٹیٹ بینک نے بیان میں کہا ہے کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع… پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف کی سمری کی منظوری دی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پانچ سالہ مدت کے لیے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ( سی ڈی ایف ) مقرر کرنے کی سفارش کی گئی، جیسا کہ ایوان صدار کے بیان میں بتایا گیا ہے۔

جمعرات کو پی ایس ایکس میں بتدریج ریکوری دیکھنے میں آئی، جب نئی خریداری کی دلچسپی نے اہم انڈیکسز کو سہارا دیا اور ایک روز قبل کی شدید ادارہ جاتی فروخت کے بعد مارکیٹ نے دوبارہ مضبوطی حاصل کی۔ ایک روز قبل بینچ مارک 100 انڈیکس 138.20 پوائنٹس یا 0.08 فیصد اضافے سے 166,283.55 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جاپان کا نکئی انڈیکس جمعہ کو پھسل کر نیچے آگیا جس کے نتیجے میں اس ہفتے کے تمام فوائد مٹ گئے۔ ایشیائی منڈیوں میں مجموعی طور پر سست روی دیکھنے میں آئی۔ توقعات سے کم خرچ کے اعدادوشمار نے مہنگائی کے دباؤ کو مزید نمایاں کیا جبکہ جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کی توقعات بھی بڑھ گئیں۔

نکئی 225 میں 1.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ ہفتہ مجموعی طور پر تقریباً بغیر تبدیلی کے ختم کرنے کی جانب گامزن تھا۔ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا ایم ایس سی آئی کا وسیع تر انڈیکس 0.1 فیصد نیچے رہا، تاہم یہ اب بھی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.5 فیصد بڑھنے کی راہ پر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاپان میں گھریلو اخراجات اکتوبر میں غیر متوقع طور پر تقریباً دو برس کی تیز ترین رفتار سے گرگئے، کیونکہ مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کم کردی ۔ ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں جاپانی 10 سالہ سرکاری بانڈز کی ییلڈ بڑھ کر 1.94 فیصد تک پہنچ گئی، جو وسطِ 2007 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

دریں اثنا انٹر بینک مارکیٹ میں جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.42 روپے کی سطح پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں تین پیسے کا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم بڑھ کر 686.83 ملین تک پہنچ گیا، جو پچھلے روز کے 607.79 ملین سے زیادہ ہے۔ شیئرز کی قیمتوں کی مجموعی مالیت پچھلی سیشن میں 31.22 ارب روپے سے بڑھ کر 41.62 ارب روپے ہو گئی۔

ٹیل کارڈ لمیٹڈ سب سے زیادہ حجم رکھنے والی کمپنی رہی جس کے 58.07 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد ایف نیٹ ایکویٹیز کے 44.58 ملین اور فرسٹ داؤد پراپ کے 39.94 ملین شیئرز  کا کاروبار ہوا۔

جمعے کو 477 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 254 میں اضافہ، 179 میں کمی، اور 44 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔