Business Recorder - Pakistan

فیڈ کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع، خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
امریکی خام تیل  کی قیمتیں جمعے کی صبح کے ابتدائی کاروبار میں تقریباً 2 فیصد کے ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی، امریکہ اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ماسکو میں امن مذاکرات کی ناکامی بتائی جا رہی ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو یہ مسلسل دوسرے ہفتے کا اضافہ ہوگا۔

جمعے کے روز مارکیٹ کھلنے پر قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ برینٹ کروڈ 6 سینٹ یا 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 63.32 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4 سینٹ یا 0.07 فیصد بڑھ کر 59.71 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں دونوں بینچ مارک تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رائٹرز کے 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کے سروے میں شامل 82 فیصد ماہرینِ معاشیات نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے ہونے والے فیڈرل ریزرو کے اجلاس میں 25 بیسس پوائنٹس کی شرح سود میں کمی کی جائے گی۔ شرح سود میں کمی عام طور پر معاشی سرگرمیوں میں بہتری اور تیل کی طلب میں اضافہ لاتی ہے، جس سے مارکیٹ کو سہارا مل سکتا ہے۔

اسی دوران بین الاقوامی منڈیوں میں بے چینی اس وقت مزید بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا کہ امریکہ بہت جلد وینزویلا میں منشیات فروشوں کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسی کارروائی وینزویلا کی 1.1 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، جو زیادہ تر چین کو سپلائی کی جاتی ہے۔ رِیسٹاد انرجی نے ایک نوٹ میں خبردار کیا کہ کسی ممکنہ حملے کے دور رس اثرات عالمی تیل منڈی پر پڑ سکتے ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے اضافے کی ایک اور وجہ ماسکو میں امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین جنگ سے متعلق مذاکرات کی ناکامی بھی رہی، جن سے امید تھی کہ روسی تیل کی عالمی منڈی میں واپسی پر کسی بڑے معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، تاہم کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

ادھر بڑھتی ہوئی سپلائی کے باوجود قیمتیں مستحکم رہیں۔ سعودی عرب نے جنوری کے لیے ایشیا کو عرب لائٹ خام تیل کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر مقرر کر دی ہیں، تاکہ مقابلے کی فضا میں اپنے حصے کو برقرار رکھا جا سکے۔ یہ قدم عالمی منڈی میں موجود اضافی سپلائی کو ظاہر کرتا ہے، جو قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔