Business Recorder - Business & Finance

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے ایمار کا ورکنگ کیپٹل مینڈیٹ حاصل کرلیا
پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت کے طور پر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کو ایمار (EMAAR) پاکستان کی جانب سے کراچی میں اپنے منصوبوں کے لیے بینکاری شراکت دار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ شراکت اندرون اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ورکنگ کیپٹل سے لے کر رہن  تک جامع مالیاتی سہولیات فراہم کرے گی۔

معاہدے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی ہیڈ، ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ،سعدیہ ریاض نے اور ایمار پاکستان کی جانب سے اُس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، عزیز جندانی نے دستخط کیے۔ تقریب میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی جانب سے ہیڈ آف کوریج پاکستان، ارسلان نعیم ، ریجنل ہیڈ آف گلوبل سبسڈیریز  برائے متحدہ عرب امارات ، مشرق وسطیٰ اور پاکستان،شدیٰ البرونو سمیت سینئر منیجمنٹ کے دیگر عہدیداران موجود تھے جبکہ ایمار پاکستان کی نمائندگی اُس کے چیف فنانشل آفیسر، علی بیگ اور سینئر منیجر،  فنانس، عاصم خان نے کی۔

مینڈیٹ کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان پاکستانی شہریوں کوم  خواہ وہ پاکستان میں مقیم ہوں یا بیرونِ ملک ، پریمیم رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹس میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ مارگیج فنانسنگ حل فراہم کرے گا، جس کے ذریعے انہیں نئے منصوبوں اور شراکتوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں بھی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے اپنے جاری رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے ورکنگ کیپٹل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر عزیز جندانی نے کہا کہ ایمار پاکستان کا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ تعاون ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قسم کی شراکت شعبے کی ساکھ اور شفافیت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ انتظام ہمارے اس عزم کی بھی تائید کرتا ہے کہ ہم ایسے تبدیلی لانے والے ترقیاتی منصوبے پیش کریں جو پاکستان کے شہری منظرنامے میں بامعنی کردار ادا کریں۔“

سعدیہ ریاض نے  کہا کہ یہ مینڈیٹ عالمی سطح پر ہمارے تعلقات کی مضبوطی اور مختلف مارکیٹوں میں کلائنٹس کو خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کا ثبوت ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ طویل عرصے سے متحدہ عرب اماارت  میں ایمار کا قابلِ اعتماد مالیاتی شریک رہا ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ اب اس تعاون کو پاکستان تک توسیع دی جا رہی ہے۔ ہم رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کلائنٹس کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ فنانسنگ کو بھی قابلِ رسائی بنا رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025