Business Recorder - Business & Finance

پاکستان کا پہلا پے پاک۔ ماسٹر کارڈ کو بیجڈ ڈیبٹ کارڈ متعارف
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پے پاک اور ماسٹر کارڈ کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا پے پاک۔  ماسٹر کارڈ کو بیجڈ(Co-Badged) ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے جو ملکی ادائیگیوں کے نظام میں ایک سنگ میل ہے۔

نیا کارڈ ماسٹر کارڈ کی عالمی قبولیت اور پے پاک کی قابل اعتماد سکیورٹی اور کم لاگت کو یکجا کرتا ہے۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مستحکم اور خودکفیل ملکی ادائیگیوں کے انفرااسٹرکچر کے وژن کے عین مطابق ہے۔

یہ آغاز فیصل بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی اور مالی شمولیت کو فروغ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ملک اور بیرون ملک بلارکاوٹ ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پے پاک کے مقامی انفرااسٹرکچر اور ماسٹر کارڈ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی بدولت یہ کارڈ محفوظ، مربوط اور عالمی نظام سے جڑا ہوا ادائیگی کا حل فراہم کرے گا۔

کارڈ متعارف کرانے کی تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ، فیصل بینک لمیٹڈ،پے پاک ،ماسٹر کارڈ اور Euronet کی سینئر قیادت بھی موجود تھی، جس سے اس اشتراک کی اسٹریٹجک اہمیت اجاگر ہوتی ہے جوپاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مستقبل کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگی۔

فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ کے لیے فیصل بینک میں پے پاک ماسٹر کارڈ کو بیجڈ ڈیبٹ کارڈ متعارف کروا رہے ہیں جو پاکستان کے پیمنٹس سسٹم میں ترقی کا نیا باب ہے۔ یہ صنعت میں ایک اور نیا پروڈکٹ ہے، بالکل فیصل بینک کے فلیگ شپ ’نور کارڈ‘ کی طرح، جو مارکیٹ میں دستیاب واحد شریعہ کمپلائنٹ کریڈٹ کارڈ ہے۔

یہ سنگ میل ہمارے ملکی ادائیگیوں کے نظام میں استحکام، مقامی اداروں اور عالمی شراکت داروں کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ بینک اور وسیع تر مالیاتی صنعت کے ایک حصے کے طور پر ہمارا عزم ہے کہ ہم صارفین کو محفوظ، جدید اور بین الاقوامی سطح پر قابل رسائی ڈیجیٹل پیمنٹ حل فراہم کریں، جیسا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا وژن ہے۔“

اس اقدام کے ذریعے فیصل بینک شریعہ کمپلائنٹ اور جدید ڈیجیٹل بینکنگ کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، جو مستقبل کے لیے حل تیار کرنے کے  اُس کے مشن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد صارفین کو بااختیار بنانا اور پاکستان کے بدلتے ہوئے ادائیگیوں کے منظرنامے کو مستحکم بنانا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025