Business Recorder - Business & Finance

ترکیہ کے ساتھ توانائی تعلقات مضبوط، پاکستان پیٹرولیم نے آفشور انڈس بلاک سی کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایسٹرن آفشور انڈس بلاک سی کے لیے اسائنمنٹ ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پی پی ایل نے یہ پیش رفت بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دی گئی اپنی فائلنگ میں ظاہر کی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پی پی ایل کو خوشی ہے کہ ایسٹرن آفشور انڈس بلاک سی کے لیے اسائنمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط مکمل ہو گئے ہیں، جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کی علامت ہیں۔“

پی پی ایل نے 25 فیصد پارٹیسپٹنگ انٹرسٹ  اور آپریٹرشپ ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی) کو منتقل کی ہے، جو ترکیہ کی قومی آئل کمپنی ٹی پی اے او کی ذیلی کمپنی ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز کو ہر ایک کو 20 فیصد پارٹیسپٹنگ انٹرسٹ دیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پی پی ایل باقی 35 فیصد پارٹیسپٹنگ انٹرسٹ برقرار رکھے گا اور بلاک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ شراکت پاکستان کے آفشور ہائیڈروکاربن امکانات کو کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے طویل مدتی اسٹریٹجک توانائی اتحاد کو مضبوط کرتی ہے۔“

اکتوبر میں پی پی ایل نے ایسٹرن آفشور انڈس سی بلاک کے فارم آؤٹ عمل کے تحت ٹی پی او سی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر پی پی ایل نے کہا تھا کہ “یہ شراکت پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنا اور پاکستان میں آفشور ایکسپلوریشن میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

ترکیہ نے پاکستان کے توانائی شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیرکتار کی قیادت میں آنے والے ترک تجارتی وفد نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اضافی منصوبے تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔