Business Recorder - Pakistan

بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹوکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلال بن ثاقب جنہیں 26 مئی 2025 کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا تھا نے صرف چند ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کا استعفیٰ 21 اگست 2025 سے مؤثر تھا جسے کابینہ ڈویژن کی جانب سے 13 اکتوبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسے قبول کیا۔

تاہم نوٹیفکیشن چار ماہ سے زائد عرصہ قبل جاری ہونے کے باوجود، کابینہ ڈویژن نے اسے میڈیا کو جاری نہیں کیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی کہ اسے خفیہ کیوں رکھا گیا۔

معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود اطلاعات کے مطابق بلال بن ثاقب پاکستان ورچوئل ایسٹ یگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے، جو ملک کے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے کی نگرانی کے لیے قائم ایک خود مختار ادارہ ہے۔