Business Recorder - Pakistan

سری لنکا میں سمندری طوفان ، پاکستان کا 200 ٹن امدادی سامان روانہ
پاکستان نے سری لنکا بھیجے جانے والے 200 ٹن  امدادی سامان کا انتظام کیا ، تاکہ سمندری طوفان سائیکلون ڈیٹوا کے  متاثرین کی مدد کی جا سکے، جس نے ملک میں نہ صرف وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے بلکہ ہزاروں مکانات تباہ و برباد کرنے کے علاوہ متعدد افراد  کی جانیں لے ہیں جب کہ متعدد متاثرین لاپتا بھی ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات اور چیف آف آرمی اسٹاف کی معاونت سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے  ) نے ایک سمندری شپمنٹ کا انتظام کیا جس میں خیمے، کمبل، کوئلٹس، لائف جیکٹس، ریسکیو بوٹس، ڈی واٹرنگ پمپ، لیمپس، سونے کے میٹ، مچھر دانیاں، بچوں کا دودھ، ریڈی ٹو یوز تھیراپیوٹک فوڈ (آر یو ٹی ایف) اور ضروری ادویات شامل تھیں۔

اس کھیپ میں انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں بشمول الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی تعاون کیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے فضائی عبور کی اجازت نہ دینے کے سبب یہ کھیپ سمندری راستے سے بھیجی گئی، جس سے معمولی تاخیر ہوئی۔ امدادی سامان کی سری لنکا پہنچنے کی توقع آٹھ دنوں کے اندر ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ روانگی کی تقریب میں سری لنکن سفیر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے  کے سینئر حکام اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

بلال اظہر کیانی نے لاجسٹک چیلنجز  کے باوجود این ڈی ایم اے  کے تیز  تر اور بہترین ریلیف آپریشن  کی تعریف کی  جبکہ سری لنکن سفیر نے پاکستان کے بروقت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

این ڈی ایم اے  نے بحران کے دوران دوستانہ ممالک کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کو دوبارہ دہرایا اور سری لنکا کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کے اقدامات میں مسلسل تعاون کا وعدہ کیا۔