Business Recorder - World

چار ایشیائی ممالک میں شدید سیلاب، لاکھوں متاثرین کیلئے فوری امدادی کارروائیاں
انڈونیشیا اور سری لنکا میں شدید مون سون بارشوں اور گزشتہ ہفتے آنے والے دو الگ الگ طوفانی سائیکلونز کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور سیلاب آیا، جس کے سبب چار ممالک انڈونیشیا، سری لنکا، تھالی لینڈ اور ملائیشیا میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومتیں اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں تک فوری امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے صوبہ آچے جو سب سے زیادہ متاثر ہوا، میں مقامی افراد نے بتایا کہ جو لوگ استطاعت رکھتے ہیں وہ ضروری اشیا ذخیرہ کر رہے ہیں۔ شدید بارشوں اور بند سڑکوں کی وجہ سے روزمرہ ضروریات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ حکومت نے متاثرہ تین صوبوں آچئ، نارتھ سماٹرا اور ویسٹ سماٹرا میں 34,000 ٹن چاول اور 6.8 ملین لیٹر کھانے کا تیل روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں سست ہیں۔

امدادی تنظیمیں خبردار کر رہی ہیں کہ اگر اگلے سات دنوں میں سپلائی لائنیں بحال نہ ہوئیں تو غذائی قلت اور بھوک کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انڈونیشیا کے سیلاب میں کم از کم 659 افراد ہلاک اور 475 لاپتہ ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد کو اپنے گھروں سے نکالنا پڑا۔

سری لنکا میں ایک علیحدہ طوفان نے ملک کے بیشتر حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز  کیں، جس سے کم از کم 410 افراد ہلاک اور 336 لاپتہ ہیں۔ صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی امداد طلب کی ہے۔ سری لنکا کی فضائیہ، بھارت اور پاکستان کی مدد سے، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے اور خوراک اور دیگر ضروریات پہنچا رہی ہے۔

کولمبو میں سیلاب کے پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے، لیکن مرکزی اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی وارننگ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے معمولی سیلابوں کے مقابلے میں اس بار صورتحال بہت زیادہ سنگین تھی، جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔