Business Recorder - Markets

سام سنگ نے پہلا ملٹی فولڈنگ فون متعارف کر دیا
سام سنگ الیکٹرانکس نے  اپنا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون، گیلیکسی زی ٹرائی فولڈ متعارف کرادیا ہے ، تاکہ وہ فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرے، جہاں چینی حریف تیزی سے قدم جما رہے ہیں۔

یہ ماڈل تین پینلز کے ذریعے 253.1 ملی میٹر (10 انچ) ڈسپلے میں کھلتا ہے اور سام سنگ کے حالیہ  گلیکسی زیڈ فلوڈ 7  سے تقریباً  25 فیصد بڑا  اور قیمت تقریباً 3.59 ملین وون ( 2,440 ڈالر ) رکھی گئی ہے۔

سام سنگ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایلکس لِم کے مطابق   ٹرائی فولڈ مارکیٹ کو بڑھانے میں ایک محرک بن سکتا ہے، مگر یہ زیادہ تر خصوصی صارفین کے لیے ہے نہ کہ بڑے حجم میں فروخت کے لیے۔

ٹرائی فولڈ 12 دسمبر کو جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے آئے گا اور سال کے اختتام تک چین، سنگاپور، تائیوان اور متحدہ عرب امارات میں بھی دستیاب ہوگا جب کہ امریکہ میں لانچ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

ڈیوائس میں سام سنگ کی فلیگ شپ ماڈلز کی سب سے بڑی بیٹری اور سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے، جو 30 منٹ میں 50 فیصد چارج فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرائی فولڈ زیادہ تر نئی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہوگا ، بڑے حجم میں فروخت کا محرک نہیں۔ فولڈ ایبل فونز اس سال کل اسمارٹ فون مارکیٹ کا 2 فیصد سے کم اور 2027 تک  3 فیصد سے کم حصہ بنائیں گے۔

سام سنگ کا فولڈ ایبل مارکیٹ شیئر تیسرے سہ ماہی میں 64 فیصد  تک پہنچ گیا، جو پچھلی سہ ماہی میں صرف 9 فیصد تھا، جبکہ ایپل کی شمولیت سے 2026 اور 2027 میں سالانہ نمو تقریباً 30 فیصد رہنے کی توقع ہے۔