Business Recorder - Sports

انگلینڈ بیز بال کے ساتھ روایتی نظم و ضبط بھی اپنائے ، مائیکل وان کا مشورہ
سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوسرے ایشز ٹیسٹ میں جیت کے لیے اپنے اندر روایتی نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم ایڈیلیڈ میں 8 وکٹوں سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد واپسی کی تلاش میں ہے جہاں آسٹریلیا نے دونوں اننگز میں انگلینڈ کو 200 رنز سے کم اسکور  پر آؤٹ کر دیا تھا۔ آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں  جن میں سے 7 پہلی اننگز میں تھیں۔

مائیکل وان نے بی بی سی ریڈیو 5 لائیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم آگے بڑھ کر کھیلتی اور خطرے کی طرف دوڑتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ گیند جب موومنٹ کر رہی ہو تو یہ اچھا طریقہ ہے۔ ایسے میں پرانے انداز سے کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ بالکل دفاع میں چلے جائیں اور ہر وقت جیوف بوائیکاٹ یا الیسٹر کک کی طرح کھیلیں، مگر جب گیند ہلکی سی بھی موو ہو رہی ہو تو سمجھداری سے کھیلنا ضروری ہے۔

انگلینڈ نے گزشتہ 50 سال میں آسٹریلیا میں صرف تین ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں، جن میں آخری فتح 2010-11 میں ملی تھی۔ اس کے بعد سے وہ آسٹریلیا میں کوئی ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکے ۔

2022 میں کوچ میک کولم اور کپتان بین اسٹوکس کے آنے کے بعد انگلینڈ نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا ہے، جسے ”بیز بال“ کہا جاتا ہے۔

وان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہترین تفریح فراہم کرتے ہیں مگر پچھلے تین چار سال میں انہوں نے کوئی پانچ میچوں کی سیریز نہیں جیتی۔ میں انگلینڈ کو ایک مشورہ دوں گا کہ یہ طریقہ کارگر نہیں ہو رہاہے ۔

انگلینڈ کو بہت بہتر کھیلنا ہوگا، زیادہ دیر تک عمدہ کارکردگی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ جو پنک بال سے کھیلا جائے گا، جمعرات کو برسبین میں شروع ہوگا۔