Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ: آخری گھنٹوں میں منافع خوری کا رجحان غالب، 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز اتار چڑھاؤ کا سیشن دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس صبح کے اضافے کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا کیونکہ سرمایہ کاروں میں کاروباری دن کے آخری گھنٹوں کے دوران منافع سمیٹنے کا رجحان شدت اختیار  کر گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 419.92 پوائنٹس یا 0.25 فیصد کی کمی سے 167,642.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلسل کئی سیشنز میں بھرپور منافع کے بعد، مقامی اسٹاک مارکیٹ نے آخرکار سانس لیا کیونکہ آج کی ٹریڈنگ سرگرمی میں منافع لینے کا رجحان غالب رہا۔ سرمایہ کاروں نے حالیہ بلند سطحوں پر اپنے منافع کو محفوظ کیا، جس کی وجہ سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ والے سیشن سے گزرا، جس میں سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تیزی سے تبدیلیاں دیکھی گئیں۔

اہم حصص میں، کلیدی اسٹاک ایم ای بی ایل ،بی ڈبلیو سی ایل،لک اور ایف اے بی ایل نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دوسری جانب سسٹمز ،حبکو، پی پی ایل ، ایف ایف سی اور ینگرو نے فروخت کا دباؤ ڈالا، جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کے مجموعی طور پر 569 پوائنٹس کم ہوئے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ معاشی محاذ پر، پاکستان کے تجارتی خسارے میں نومبر 2025 میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 2.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ہ

واضح رہے کہ پیر کو پی ایس ایکس نے دسمبر کے پہلے سیشن میں زبردست تیزی ریکارڈ کی تھی، جب ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن، ٹریڈنگ والیوم اور بڑے انڈیکسز میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,384.50 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا اور یہ 168,062.19 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹوں میں منگل کو ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی حصص بازاروں میں معمولی اضافہ ہوا تاہم سرمایہ کار مجموعی طور پر محتاط رہے، کیوں کہ کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ اور جاپان میں شرح سود میں ممکنہ اضافے کے باعث عالمی بانڈ مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ برقرار ہے۔

ایس اینڈ پی 500 فیوچرز ابتدائی ٹریڈنگ میں مستحکم رہے، جبکہ جاپانی سرکاری بانڈز مسلسل دباؤ میں ہیں۔ 10 سالہ بانڈز کی نیلامی سے قبل کئی ہفتوں سے جاری مندی نے جاپان کی فنانس کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کردی ہے جب کہ 10 سالہ جے جی بی ییلڈز بڑھ کر 1.88 فیصد جو 17 سال کی بلند ترین سطح ہے تک پہنچ گئیں۔

کرپٹو کرنسیوں کی جانب دیکھیں تو بِٹ کوائن میں پیر کو 5.2 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، اور یہ 87 ہزار ڈالر کی سطح تک آگیا ہے جو اکتوبر کی بلند ترین سطح سے تقریباً 30 فیصد نیچے ہے۔

ایشیائی مارکیٹوں میں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک (جاپان کے بغیر) انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پیر کی بڑی کمی کے بعد ٹوکیو کا نکّئی انڈیکس بھی 0.5 فیصد اوپر آگیا۔

دریں اثناٰ انٹر بینک مارکیٹ  میں منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں  پاکستانی روپے کی قدر  0.01 فیصد مضبوط ہوئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.47 روپے پر بند ہوئی، جو ڈالر  کے مقابلے میں 4 پیسے کا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس میں حجم میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 775.54 ملین تک پہنچ گیا، جو پچھلے سیشن کے 735.52 ملین سے زیادہ ہے۔ تاہم، حصص کی کل مالیت کم ہو کر 37.49 ارب روپے رہ گئی، جبکہ پچھلے سیشن میں یہ 46.19 ارب روپے تھی۔

والڈ کال ٹیلی کام سب سے زیادہ حجم والا اسٹاک رہا جس کے 169.05 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 40.60 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور ایف نیٹ ایکویٹیز کے 37.15 ملین شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

منگل کو 479 کمپنیوں کے حصص ٹریڈ ہوئے، جن میں سے 182 میں اضافہ، 254 میں کمی اور 43 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔