Business Recorder - Markets - Energy

امریکا وینیزویلا بڑھتی کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تیل کی قیمتیں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئیں کیونکہ مارکیٹ کے شرکا  یوکرین کے ڈرون حملوں سے روسی توانائی تنصیبات پر پیدا ہونے والے خطرات اور امریکا، وینیزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ کے نرخ 14 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 63.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 18 سینٹ یا0.3 فیصد بڑھ کر 59.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس نے پیر کو بھی ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا تھا۔

کیسپین پائپ لائن کنسورشیم نے بتایا کہ 29 نومبر کے بڑے یوکرینی ڈرون حملے کے بعد اس نے بلیک سی ٹرمینل پر ایک مورنگ پوائنٹ سے تیل کی ترسیل بحال کر دی ہے۔ روسی روزنامہ کومرسانت کے مطابق ایک مقامی لوڈنگ پوائنٹ ایس پی ایم ون فعال ہو چکا ہے جبکہ ایس پی ایم ٹو کو نقصان پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری عسکری صورتحال امن معاہدے کے امکانات کو مزید کم کرتی ہے اور ڈیزل و گیس آئل مارکیٹس دوبارہ اوپر جانے کی طرف مائل ہو سکتی ہیں۔

مذاکرات کے محاذ پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کیف کی اولین ترجیحات خودمختاری کا تحفظ اور مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں ہیں، جبکہ علاقائی تنازعات سب سے مشکل مرحلہ ہیں۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف منگل کو کریملن کو بریف کریں گے۔

ادھر اے این زیڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے وینیزویلا کے خلاف مہم میں وسعت سے تیل کی برآمدات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ وینیزویلا پر دباؤ بڑھانے کے حوالے سے اجلاس کیا ہے۔ ٹرمپ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وینیزویلا کے گرد فضائی حدود مکمل طور پر بند تصور کی جائیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

درایں اثنا اتوار کو اوپیک پلس نے دسمبر میں معمولی پیداواری اضافہ برقرار رکھنے اور اگلی سہ ماہی میں اضافے روکنے کے فیصلوں کی توثیق کی، کیونکہ عالمی سپلائی میں ممکنہ اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ریٹر بش اینڈ ایسوسی ایٹس کے مطابق بنیادی عوامل طویل مدت میں اثر انداز ہوتے ہیں اور عالمی توازن میں بگاڑ کے باعث ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ کی قیمتوں کے بالترتیب 55 اور 59 ڈالر کی سطحوں تک گرنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔