Business Recorder - Business & Finance

لکی سیمنٹ نے کانگو میں پیداواری گنجائش بڑھانے کا اعلان کردیا
پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری گروپوں میں سے ایک لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس کی کانگو (ڈی آر سی) میں قائم مشترکہ کمپنی نیومبا یا اکیبا (این وائے اے) نے ایک بڑے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے تاکہ افریقی ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں جمع کرائی گئی فائلنگ میں لکی سیمنٹ نے بتایا کہ نیومبا یا اکیبا  اپنی موجودہ سیمنٹ کی پیداوار کی صلاحیت کو 1.31 ملین ٹن فی سال سے بڑھا کر 2.91 ایم ٹی پی اے کرنے جا رہی ہے۔ اس اپ گریڈ کے تحت ایک نئی، مکمل طور پر مربوط 1.6 ایم ٹی پی اے پیداواری لائن نصب کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق کانگو میں سیمنٹ کی بڑھتی طلب جو مسلسل اقتصادی سرگرمیوں اور تعمیراتی منصوبوں میں اضافے سے پیدا ہو رہی ہے کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور راجی گروپ کے مشترکہ منصوبے نے، اپنی کمپنی نیومبا یا اکیبا کے ذریعے سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ صلاحیت میں اضافہ این وائے اے کے آپریشنز کی مجموعی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور ڈی آر سی میں بڑھتی ہوئی سیمنٹ کی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے این وائے اے کو مارکیٹ میں اپنی قیادت کو مضبوط کرنے اور برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

سیمنٹ بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ اس توسیع کے بعد، لکی سیمنٹ کی مجموعی ملکی اور بین الاقوامی سیمنٹ پیداوار کی صلاحیت پاکستان، عراق اور ڈی آر سی میں مجموعی طور پر 23.15 ملین ٹن فی سال (ایم ٹی پی اے) تک پہنچ جائے گی۔

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کہا کہ کمپنی اپنے مصنوعات اور کاروبار کے مجموعے کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ لکی سیمنٹ کا کاروباری مجموعہ نہایت متنوع ہے، جس میں ملکی اور بین الاقوامی سیمنٹ آپریشنز کے علاوہ گاڑیاں، کیمیکلز اور زرعی سائنسز، موبائل فون اسمبلی، توانائی، تانبے اور سونے کی کان کنی شامل ہیں۔

لکی سیمنٹ لمیٹڈ واحد سیمنٹ ساز کمپنی ہے جس کا اپنا اسٹوریج اور لوڈنگ ٹرمینل کراچی پورٹ پر موجود ہے۔