Business Recorder - News

رنگین شیشے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس ، پولیس اہلکار بھی مستثنیٰ نہیں
ٹریفک پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو اپنی گاڑیوں پر رنگین شیشے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس استعمال کر رہے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید نے حکم دیا ہے کہ اب وہی قوانین پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر بھی لاگو ہوں گے جو عام شہریوں پر لاگو ہیں۔

سٹی ٹی او  کے مطابق اگر پولیس اہلکار اور افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو انہیں بھی چالان اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر موجود سیاہ شیشے فوری طور پر ہٹائے جائیں، ورنہ ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اسی طرح غیر معیاری نمبر پلیٹس کو فوری طور پر ہٹانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی و  نے کہا کہ سینکڑوں پولیس گاڑیاں شہر میں سیاہ شیشوں اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے ساتھ گشت کر رہی ہیں، جو شہریوں کے لیے منفی مثال قائم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عام شہری قوانین کی پابندی کرتے ہیں، اسی طرح سرکاری افسران اور پولیس اہلکاروں کو بھی ٹریفک قوانین کی پیروی کرنی ہوگی۔ سی ٹی او  لاہور نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی گاڑی کو استثنا نہ دیا جائے اور قانون سب کے لیے یکساں رہے۔