Business Recorder - News

فلسطینی ریاست ہی اسرائیل ، فلسطین تنازعے کا واحد حل ہے ، پاپا لیو
پاپا لیو نے  کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعہ کا واحد حل فلسطینی ریاست کا قیام  ہے اور یہ ویٹیکن کے موقف کی تصدیق ہے۔

پاپل طیارے میں بیروت کے لیے سفر کے دوران اپنی پہلی فضائی پریس کانفرنس میں پاپا لیو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل اس حل کو تسلیم نہیں کرتا، لیکن ہم اسے واحد حل سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویٹیکن اسرائیل کے دوست ہونے کے ناطے دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،تاکہ سب کے لیے منصفانہ حل نکل سکے۔

پاپا لیو نے مزید بتایا کہ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اسرائیل-فلسطین اور یوکرین-روس تنازعات پر بھی بات کی۔ پاپا نے ترکیہ  کو دونوں جنگوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والا قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے بڑھتے ہوئے خونریز تنازعات انسانی مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی۔

اس سے قبل پاپا لیو نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر بھی تنقید کی تھی، جو ان کے نرم، سفارتی لہجے کے باوجود اب واضح طور پر سامنے آئی۔

پاپا لیو نے ترکیہ  کی مثال کو مذہبی ہم آہنگی کے لیے مثالی قرار دیا، جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے 2.6 کروڑ آرتھوڈوکس عیسائی بھی موجود ہیں۔ یہ دورہ پاپا لیو کا ویٹیکن کی قیادت کے بعد پہلا بیرون ملک سفر تھا، جس میں انہوں نے مذہبی رواداری اور عالمی امن کے پیغامات کو اجاگر کیا۔