Business Recorder - Business & Finance

برآمدی صنعتوں پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے پر حکومت کی ستائش
کاروباری برادری نے حکومت کی جانب سے برآمدی صنعتوں پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا  اور اسے برآمدات کے فروغ کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی) کے صدر شیخ محمد تحسین نے کہا کہ سرچارج کے خاتمے سے برآمدکنندگان کو مالی ریلیف ملے گا اور وہ اپنی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی قیمتوں پر فروخت کر سکیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سرچارج کے تحت جمع ہونے والے 50 ارب روپے کو شفافیت کے ساتھ برآمدی شعبے کے انفرااسٹرکچر مسائل کے حل پر خرچ کیا جائے۔ ساتھ ہی

انہوں نے تجویز دی کہ فنڈز کے استعمال کی نگرانی کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں معروف کاروباری رہنماؤں اور متعلقہ صنعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے اور ہر شہر سے جمع ہونے والے فنڈز کو اسی شہر کی صنعتوں پر لگایا جائے۔

انہوں نے صنعتی فضلے کے بہتر انتظام، ماحولیاتی معیار کی پاسداری اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت پر بھی زور دیا، جس سے برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب پی ایچ ایم اے  کے چیئرمین بابر خان نے کہا کہ مستقبل میں حکومت کو برآمدی شعبے پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے نفاذ سے گریز کرنا چاہیے اور توانائی بحران و ٹیکس بوجھ کم کر کے کاروباری ماحول بہتر بنانا چاہیے۔