Business Recorder - Markets - Energy

وینزویلا کیخلاف امریکی کارروائی کا امکان، خام تیل کی قیتمیں بڑھ گئیں
پٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں پیر کے روز 1.5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ اوپیک پلس کے اراکین نے اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں پیداوار میں اضافے کو روکنے کے منصوبے کی تصدیق کی اور امریکہ کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ملک وینزویلا  کے خلاف ممکنہ کارروائی نے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمتیں 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 62.99 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 57 سینٹ یا 0.99 فیصد کے اضافے کے ساتھ 59.12 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ اوپیک اور اس کے اتحادیوں نے نومبر کے اوائل میں پیداوار میں اضافے کو روکنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ مارکیٹ میں تیل کے زیادہ بہاؤ کے خدشے کے باوجود مارکیٹ شیئر کو واپس حاصل کرنے کی کوشش سست کی جا سکے۔

اوپیک پلس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے “احتیاطی رویہ اپنانے اور اضافی رضاکارانہ پیداوار میں ترمیمات کو روکنے یا واپس کرنے کی مکمل لچک برقرار رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔ کموَن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے تجزیہ کار ویویک دھار کے مطابق یہ فیصلہ متوقع تھا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کے اضافے کے خدشات نے بھی اس میں کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی فضائی حدود بند کرنے کی تجویز نے تیل کی مارکیٹ میں عدم یقینی کو بڑھا دیا کیونکہ یہ ملک بڑی مقدار میں تیل پیدا کرتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے بات کی ہے لیکن کسی تفصیل کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ آیا یہ کسی فوجی کارروائی کی طرف اشارہ ہے۔

یورپ میں روس-یوکرین امن معاہدے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال نے گزشتہ دو ہفتوں کے مندی کے رجحان کو پلٹ دیا۔ یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے روسی تیل کی ایک ریفائنری اور روسٹوف علاقے میں بیریووف ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح یوکرینی بحری ڈرونز نے دو روسی ٹینکروں کو ہدف بنایا جو  بلیک سی کی روسی بندرگاہ کی جانب روانہ تھے۔

یوکرین اور امریکہ کے حکام نے فلوریڈا میں جنگ کے بارے میں ملاقات کی، جسے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بہت مفید قرار دیا اور کہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے، جو اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے۔