Business Recorder - Pakistan

بھارتی چینلز پر پاکستان کو بدنام کرنے پر عطا تارڑ کی عمران خان کی بہنوں پر شدید تنقید
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے اہل خانہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کی بہنیں بھارتی ٹیلی ویژن چینلز پر انٹرویوز دے کر  ملک کو بدنام کر رہی ہیں۔

یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب نورین خان کے بھارت ٹوڈے کے ساتھ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہوا۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کلپ کے پھیلنے کے چند گھنٹوں کے اندر ایک رسمی وضاحت جاری کی، جس میں کہا گیا کہ اس میں عمران خان کی بہن کے حوالے سے اے آئی جنریٹڈ بیانات شامل کیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ کیا نورین خان نے بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا یا پاکستانی  افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں  کامیابی کو سراہا؟ ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بھارتی چینلز پر پاکستان کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیے اور مزید کہا کہ بھارتی چینلز انہیں یہ پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ان کی ذہنیت پاکستان کے خلاف ہے۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی قیادت پر منافقت اور بدعنوانی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے سیاسی فیصلے اکثر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی روحانیت کے بہانے سے کیے جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاسی حکمت عملی  منافقت، جھوٹ، اور بدنامی پر مبنی ہے اور انہوں نے بار بار وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف غلط الزامات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں غیر کسٹم شدہ (این سی پی) گاڑیاں چل رہی ہیں، جسے صوبائی حکومت قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کے پی حکومت کی کارکردگی کو  زیرو قرار دیا۔ انہوں نے این سی پی گاڑیوں کے مسئلے کو براہ راست صوبے میں  سیاسی دہشت گردی اور جرائم کے تعلق  سے جوڑا۔

وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ کے پی  حکومت منشیات کی اسمگلنگ کو فروغ دے رہی ہے اور صوبے میں ایک بڑا منشیات کارٹل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار غیر قانونی طریقوں سے خود کو مالا مال کر رہے ہیں اور صرف تمباکو مافیا سے ہی اگر مناسب طریقے سے ٹیکس وصول کیا جائے تو 500 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔

عطا تارڑ  نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر الزام لگایا کہ وہ افغان حکومت کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقف کی وجہ سے جاری سیکیورٹی چیلنجز پیدا ہوئے اور پارٹی کی دشمنوں کے ساتھ سازباز بے نقاب ہو گئی۔

انہوں نے مسلح افواج کی تعریف کی کہ انہوں نے وانا کیڈٹ کالج کے واقعے میں 500 سے زائد طلبہ کو کامیابی کے ساتھ محفوظ کیا، جسے انہوں نے اے پی ایس  پشاور حملے سے بھی بڑا سانحہ قرار دیا۔

انہوں نے 9 مئی کے حملوں کی شدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمران کی تین بہنیں کور کمانڈر ہاؤس میں ہجوم کی قیادت کر رہی تھیں اور  یہ کہ منصوبہ  فوج کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

انہوں نے اختتام پر کہا کہ فوج نے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا اور  افواج پاکستان کسی بھی بیرونی یا اندرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔