Business Recorder - Opinion

اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی سرمایہ کاری کے لیے آسان نقد فیوچرز متعارف
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کیش سیٹلڈ فیوچرز (سی ایس ایف) متعارف کرائے ہیں، جو سرمایہ کاروں کو مستقبل میں حصص کی قیمتوں پر نظر رکھنے کا آسان طریقہ فراہم کرتے ہیں، بغیر اس کے کہ وہ حقیقی حصص کی ترسیل کی فکر کریں۔

اس میں سرمایہ کار آج ایک معاہدہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں حصص کی قیمت کہاں ہوگی جب کہ  معاہدے کے اختتام پر روزانہ مارک ٹو مارکیٹ (ایم ٹو ایم ) کے مطابق صرف قیمت کے فرق کی نقد ادائیگی یا وصولی ہوتی ہے۔

سی ایس ایف معاہدے کا طریقہ کار

سی ایس ایف معاہدے میں سرمایہ کار کسی مستقبل کی تاریخ اور قیمت پر حصص خریدنے یا بیچنے پر رضامند ہوتا ہے، لیکن میعاد ختم ہونے پر حقیقی حصص کی منتقلی نہیں ہوتی۔ حتمی تصفیہ نقدی میں کیا جاتا ہے: مستقبل کی قیمت کا ریڈی مارکیٹ کی اختتامی قیمت سے موازنہ کیا جاتا ہے اور فرق سرمایہ کار کے اکاؤنٹ میں جمع یا وصول کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر مستقبل کی قیمت 150 روپے تھی اور اختتام پر 160 روپے پر بند ہوئی تو خریدار ہر حصص پر 10 روپے نقد وصول کرے گا (یا 500 حصص کے معاہدے کے لیے کل 5,000 روپے)۔ اگر قیمت 150 روپے سے نیچے بند ہو جاتی ہے تو بیچنے والے کو فائدہ ہوتا ہے اور نقصان خریدار کو نقد ادا کرنا پڑتا ہے۔

سی ایس ایف مارکیٹ کے فوائد

سی ایس ایف مارکیٹ سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہلکی اور آسان ہے۔ تصفیہ مکمل طور پر نقدی میں ہوتا ہے، جو حقیقی حصص کی ڈیلیوری کے انتظام سے منسلک آپریشنل اور سیٹلمنٹ کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

کارپوریٹ ایکشنز جیسے منافع، بونس اور حقوق کو عالمی تسلیم شدہ تناسبی طریقے سے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، تاکہ سرمایہ کار کی مجموعی نمائش برقرار رہے۔ اے  اور بی سیریز کے معاہدوں میں بھی قیمتیں اور ملٹی پلائر ایڈجسٹ کیے جاتے ہیں۔

ڈی ایف سی کے برعکس روزانہ ایم ٹی ایم  منافع اگلے دن مکمل طور پر اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتا ہے اور سرمایہ کار اسے فوری نکال سکتا ہے۔ ابتدائی تین ماہ کے لیے پی ایس ایکس  اور این سی سی پی ایل  نے سی ایس ایف  مارکیٹ میں تجارتی فیس معاف کر دی ہے۔

کون حصہ لے سکتا ہے اور کون سی اسٹاکس اہل ہیں؟

تمام سرمایہ کار، چاہے مقامی ہوں یا غیر ملکی، سی ایس ایف  میں حصہ لے سکتے ہیں۔ فی الحال، 82 اسٹاکس اس مارکیٹ کے لیے اہل ہیں، جن میں بینکنگ، سیمنٹ، توانائی، کھاد، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ہر معاہدہ 500 حصص کی نمائندگی کرتا ہے اور کارپوریٹ ایکشنز کی صورت میں ضرب ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔

اہلیت کی فہرست پی ایس ایکس  کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر دستیاب ہے اور ہر سہ ماہی میں جائزہ لیا جاتا ہے۔

کم سرمایہ، زیادہ نمائش

سی ایس ایف میں سرمایہ کاری کے لیے کم رقم درکار ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، 500 حصص 200 روپے فی حصص کے حساب سے خریدنے کے لیے 100,000 روپے درکار ہوتے ہیں، لیکن سی ایس ایف  کے ذریعے صرف 10 فیصد مارجن یعنی 10,000 روپے جمع کر کے وہی نمائش حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ نظام لیوریج فراہم کرتا ہے، چونکہ معاہدے کی قیمت کا صرف ایک حصہ جمع کیا جاتا ہے، قیمت میں معمولی تبدیلی بھی منافع یا نقصان کو نمایاں بڑھا سکتی ہے۔
مثال کے طور پر ریڈی مارکیٹ میں 100,000 روپے کی سرمایہ کاری پر قیمت 200 سے 240 روپے ہو جائے تو منافع 20 فیصد  ہوگا، لیکن سی ایس ایف  میں  10 فیصد مارجن کی وجہ سے وہی 100,000 روپے 100فیصد منافع دے سکتا ہے، تاہم نقصان بھی اسی تناسب سے بڑھ سکتا ہے۔

روزانہ تصفیہ اور حکمت عملی

سی ایس ایف کی روزانہ ایم ٹی ایم  تصفیہ نظام کے ذریعے فائدے اور نقصانات آہستہ آہستہ ایڈجسٹ ہوتے ہیں۔کارپوریٹ ایکشنز کے دوران متعدد سیریز کا انتظام آسان ہوتا ہے۔سرمایہ کار سی ایس ایف  کے ذریعے حصص کی قیمت کے اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، موجودہ پورٹ فولیو کو ہیج کر سکتے ہیں، یا مختلف اسپریڈ حکمت عملیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کارپوریٹ ایکشنز ، پہلے سے آسان

ڈیویڈنڈ، بونس اور رائٹس ایشوز سی ایس ایف میں سرمایہ کار کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں۔ جب کوئی کارپوریٹ ایکشن آتا ہے تو پی ایس ایکس،کلیرنگ کمپنی فیوچرز قیمت اور کنٹریکٹ ملٹیپلائر کو ایڈجسٹ کرتی ہے ،تاکہ سرمایہ کار کی مجموعی نمائش تقریباً یکساں رہے۔

سی ایس ایف کا عملی استعمال

حصص کی قیمت بڑھنے کی توقع ہو تو سی ایس ایف خریدیں (لانگ) اور گرنے کی توقع ہو تو بیچیں (شارٹ)۔

پورٹ فولیو کا ہیج :

موجودہ حصص کے نقصان سے بچنے کے لیے سی ایس ایف  میں شارٹ پوزیشن لے کر نقصان کی تلافی کی جا سکتی ہے۔

اسپریڈ حکمت عملی :

ایڈوانس سرمایہ کار مہینے یا ڈی ایف سی ،ایس ایف سی  اسپریڈز استعمال کر کے قیمت کے فرق سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نتیجہ

پی ایس ایکس پر سی ایس ایف  کی ری لانچ پاکستان کی ڈیرویٹیوز مارکیٹ کو مضبوط کرنے کی اہم کوشش ہے۔ یہ کم سرمایہ، آسان تصفیہ، شفافیت اور فزیکل ڈیلیوری کے بغیر سرمایہ کاروں کو تجارت، ہیجنگ اور رسک مینجمنٹ کا موقع فراہم کرتا ہے۔

لیوریجڈ پروڈکٹس کے طور پر سی ایس ایف  میں سمجھ بوجھ اور احتیاط ضروری ہے، مگر مناسب استعمال سے یہ انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے ایک قیمتی ٹول ثابت ہو سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025