Business Recorder - World

امریکہ، کووڈ ویکسین کی وجہ سے 10 بچوں کی موت کی اطلاعات
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ کووِڈ-19 ویکسین کی وجہ سے کم از کم 10 بچوں کی موت ہوئی ہو سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ دل کی سوزش یا مایوکارڈائٹس بتائی گئی ہے، یہ اطلاع نیویارک ٹائمز نے جمعہ کے روز دی۔

ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز ڈپارٹمنٹ، جس میں ایف ڈی اے بھی شامل ہے، نے  رویٹرز کی درخواست پر فوری تبصرہ نہیں کیا، تاہم ایف ڈی اے کے کمشنر مارٹی ماکری نے ہفتہ کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں اس رپورٹ کی تصدیق کی۔

انہوں نے فاکس نیوز کے شو ”فاکس اینڈ فرینڈز“ میں بتایا کہ ”ایسا لگتا ہے کہ کووِڈ ویکسین کی وجہ سے 10 بچوں کی موت ہوئی ہے۔“ ماکری نے کہا کہ یہ معلومات بائیڈن انتظامیہ کے دوران جمع کی گئی ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

صحت کے سیکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کووِڈ ویکسین کی پالیسی میں سخت تبدیلی کی ہے اور انہیں اب صرف 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور طبی مسائل والے افراد تک محدود کر دیا ہے۔ کینیڈی نے ویکسینز کو آٹزم سے جوڑنے اور ملک کی ویکسین پالیسی کو دوبارہ لکھنے کی کوشش بھی کی۔

ماکری نے کہا کہ 2020 میں جاری کی گئی کووِڈ ویکسین خطرے میں موجود افراد اور بزرگوں کے لیے شاندار تھی، لیکن اب نوجوانوں کو ہر سال کچھ ویکسینز دیناسائنس پر مبنی نہیں۔

ایف ڈی اے کے چیف میڈیکل اور سائنسی افسر وِنائے پرساد کے لکھے گئے میمو میں بچوں کی عمر، صحت کی صورتحال یا ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ پرساد نے اس دریافت کو گہرا انکشاف قرار دیا اور تمام ذیلی گروپس کے لیے  مسلسل مطالعہ کی ضرورت سمیت ویکسین کی نگرانی سخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

نئی ایف ڈی اے کی جانچ کے نتائج ابھی کسی پیئر-ریویوڈ میڈیکل جرنل میں شائع نہیں ہوئے، جبکہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ویکسین کمیٹی اگلے ہفتے اجلاس کرے گی۔