Business Recorder - Business & Finance

اسٹیٹ بینک اور لاہور چیمبر کا کیو آر کوڈ ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان
اسٹیٹ بینک اور لاہور چیمبر کے باہمی تعاون سے لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے کیو آر کوڈ پیمنٹ سسٹم کا اجراء لاہور چیمبر میں کریں گے جس سے ممبران کیش لیس طریقے سے لاہور چیمبر کی سروسز صرف کیو آر کوڈ سکین کر کے ادا کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک اس سسٹم کو تمام مارکیٹوں اور کاروباری اداروں میں رائج کرے گا تاکہ کیش لیس اکانومی کا مقصد پورا ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار چیف منیجر طارق ریاض نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سید سلمان علی اور رانا شعبان اختر بھی شریک تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک فہد علی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمز اور لانگ ٹرم فنانسنگ کی منظوریوں میں تاخیر سے آرڈرز کی بروقت تکمیل متاثر ہوتی ہے، بینک اکثر مشینری، خام مال اور دیگر ادائیگیوں کے لیے التوا کرتے ہیں جس سے پروڈکشن شیڈول متاثر ہوتا ہے۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز، بینکنگ سیکٹر کی موجودہ پالیسیاں، اور مالیاتی سہولیات کے فقدان جیسے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے اسٹیٹ بینک حکام کو بتایا کہ موجودہ دور میں کاروباری طبقے کو سخت مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے، جیسا کہ بڑھتے ہوئے لیٹر آف کریڈٹ کے مسائل، ورکنگ کیپیٹل کی کمی، اور بینکوں کی سخت شرائط، جس سے صنعتی سرگرمیوں میں کمی آرہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر طارق ریاض نے اس موقع پر کہا کہ کاروباری برادری کے تحفظات اور تجاویز اہمیت کی حامل ہیں اور انہیں پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نجی شعبے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور موجودہ معاشی حالات میں کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینے کیلئے مختلف اسکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بینکنگ سسٹم میں جاری اصلاحات، ڈیجیٹل فنانسنگ، کارپوریٹ فنانس، اور برآمدکنندگان کے لیے خصوصی سہولتوں پر بھی روشنی ڈالی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025