Business Recorder - Business & Finance

پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے علی بابا ڈاٹ کام اور یو پی ایس میں شراکت داری
علی بابا ڈاٹ کام جو کہ دنیا کا ایک معروف بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ای کامرس پلیٹ فارم ہے نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے کم لاگت اور قابل بھروسہ لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کی غرض سے پاکستان میں یو پی ایس کے مجاز سروس کنٹریکٹر کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد ایس ایم ایز کو 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑنا اور عالمی سطح پر ترسیل کی رفتار، قیمتوں میں شفافیت اور کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

یہ شراکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب علی بابا ڈاٹ کام پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھا رہا ہے۔ اپریل سے ستمبر تک نئے سپلائرز کی تعداد میں سالانہ تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آن لائن ٹرانزیکشن کے حجم میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے جو 6 ماہ قبل کے مقابلے میں ماہانہ آرڈرز میں تقریباً 150 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 90 فیصد سے زائد سپلائرز علی بابا ڈاٹ کام کی ٹریڈ ایشورنس سروس استعمال کرتے ہیں جو عالمی خریداروں کے ساتھ لین دین کو محفوظ بناتی ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے علی بابا ڈاٹ کام سے منسلک پاکستانی برآمد کنندگان کو تیز تر ڈلیوری کی سہولت میسر آئے گی جس میں مؤثر ڈور ٹو ڈور سروس شامل ہے۔ امریکا تک ترسیل کا دورانیہ صرف 2 سے 4 دن اور یورپ تک 2 سے 3 دن ہوگا۔

علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈ آف گلوبل سپلائی چین سروسز سمر گاؤ نے کہا کہ علی بابا ڈاٹ کام میں ہمارا مشن پاکستانی ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانا اور بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹیں کم کرنا ہے۔ یو پی ایس پاکستان کے ساتھ شراکت داری سے پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی معیار کی شپنگ سہولیات میسر آئیں گی جو انہیں رفتار، اعتماد اور شفافیت کے ساتھ عالمی طلب پوری کرنے میں مدد دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر لاجسٹکس سروسز ان مشکلات کو نمایاں طور پر کم کریں گی جس سے تیز تر ترسیل، بین الاقوامی خریداروں کا زیادہ اعتماد اور مزید ممالک تک پاکستانی برآمدات کے پھیلاؤ میں مدد ملے گی۔

علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈ آف پاکستان بزنس بیری ما نے کہا کہ شپنگ کی رکاوٹیں دور کرکے اور جدید لاجسٹکس خدمات فراہم کرکے علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کی مزید ایس ایم ایز کو دنیا بھر کے خریداروں تک پہنچنے میں مدد دے رہا ہے۔ یہ شراکت داری ان کے لیے عالمی منڈیوں میں کامیابی حاصل کرنا آسان بنائے گی اور پاکستان کی مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیت اور کاروباری توانائی کو نئی برآمدی مواقع میں تبدیل کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025