Business Recorder - Markets

حکومت کا نئی ترقیاتی کونسل کے ذریعے کپیٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کا اقدام
کپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کا پہلا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور اہم مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد پاکستان کے سرمائے کی مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے روڈ میپ کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پرکشش اور شمولیتی کپیٹل مارکیٹس کے قیام کے لیے پرعزم ہے، جو اقتصادی ترقی کی مالی معاونت، سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور جاری ساختی اصلاحات میں کلیدی کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا جدید، مربوط اور سرمایہ کار دوست کپیٹل مارکیٹ ایکو سسٹم کی ترقی ایک قومی ترجیح ہے، جو مالی وسائل تک رسائی بہتر بنانے، بچت کو فروغ دینے، مارکیٹ کی سرگرمی میں اضافہ اور پاکستان کی طویل مدتی معاشی لچک کو مضبوط کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں ایس بی پی ،ایس ای سی پی  ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)، نیشنل کلیرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل)، پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) اور فنانس ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سی ایم ڈی سی  نے کپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ پلان اور حکمت عملی کے ٹرمز آف ریفرنس اور مجموعی روڈ میپ کا جائزہ لیا اور عالمی بہترین عملی طریقوں کے اپنانے اور مارکیٹ کی وسعت، گہرائی اور شمولیت کے لیے منظم نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔

کپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل پاکستان میں ایک نیا ادارہ ہے، جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں اور اس کا مقصد ملک میں کپیٹل مارکیٹ کے امور کو منظم کرکے ترقی دینا ہے۔

کونسل نے چار بنیادی شعبوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا، جن میں ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کی ضروریات کے مطابق متنوع سرمایہ کاری مصنوعات تیار کرنا، بینکوں، بروکرز اور میوچل فنڈز جیسے ثالثوں کی سہولت کاری بہتر بنانا اور سرمایہ کاروں و جاری کنندگان کے لیے مراعات فراہم کرنا شامل ہیں، جن میں کراس باڈر لسٹنگ، شراکت داری اور مارکیٹ کے وسیع انضمام کے اقدامات شامل ہیں۔

ایس بی پی کے گورنر نے کپیٹل مارکیٹس میں شفافیت بڑھانے پر زور دیا ،تاکہ کریڈٹ کے خلا کو کم کیا جا سکے۔

اجلاس میں کپیٹل مارکیٹ کے کراس باڈر انضمام، مارکیٹ ٹیکنالوجیز کی ہم آہنگی، ریگولیٹری جدید کاری اور جاری کنندگان کو سرمایہ حاصل کرنے کے لیے مراعات دینے کی ضرورت پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش اور فعال کپیٹل مارکیٹس کے قیام کے لیے پرعزم ہے، جو جاری کنندگان کو سرمایہ اکٹھا کرنے میں مدد اور سرمایہ کاروں کو محفوظ اور منافع بخش مواقع فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ  اصلاحات کپیٹل مارکیٹس کی مضبوط کارکردگی میں مدد کر رہی ہیں اور حکومت اور نجی شعبے کو ڈیٹ کپیٹل مارکیٹ کے زیادہ فعال استعمال کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کونسل سے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور کپیٹل مارکیٹ کا مرکزی کردار برقرار رکھتے ہوئے وہ ادارے جو سرمایہ چاہتے ہیں اور جو بچت رکھتے ہیں انہیں مؤثر اور شفاف طریقے سے جوڑا جائے۔

اجلاس میں ریگولیٹری، ٹیکس اور مراعاتی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں نگرانی کے نظام کی بہتری، کمپنیوں کی لسٹنگ کے لیے مراعات  اور مصنوعات کی ترقی اور مارکیٹ کی مسابقت کے لیے ٹیکس پالیسیاں شامل ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ٹیکسیشن اب بھی کپیٹل مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والا اہم عنصر ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ ٹیکس پالیسی آفس، ڈی ایم او ،ایس ای سی پی  اور فنانس ڈویژن مل کر کپیٹل مارکیٹ کے ٹیکس، جاری کنندگان کے لیے ٹیکس مراعات اور زیادہ لسٹنگ اور شفافیت بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیں۔انہوں نے زور دیا  کہ شفاف اور تعمیل کرنے والی کمپنیوں کو انعام دیا جائے ،نہ کہ سزادی جائے۔

انہوں نے اجلاس کی صدارت  کے دوران کونسل کے سیکریٹریٹ کو ہدایت دی کہ حال ہی میں اعلان کردہ تین سطحی ڈیجیٹلائزیشن اقدام کو کپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ روڈ میپ میں شامل کیا جائے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ترجیحی شعبوں میں کام کرنے والے مخصوص ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے اور اگلے دو ہفتوں میں کلیدی کارکردگی کے اشارے اور ایکشن پلان تیار کریں گے۔

بیان کے مطابق کونسل کو سہ ماہی بنیادوں پر پیش رفت کی رپورٹس دی جائیں گی اور نفاذ اور نتائج کی نگرانی کے لیے ہر سہ ماہی کم از کم ایک اجلاس منعقد ہوگا۔