Business Recorder - Business & Finance

بی او پی اور انفراضامن پاکستان کے درمیان مالی معاونت کے فروغ کیلئے معاہدہ
بینک آف پنجاب (بی او پی) اور انفراضامن پاکستان (آئی ذیڈ پی) نے پاکستان کے زرعی ویئرہاؤسنگ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو )پر دستخط کر لیے ہیں، جو کریڈٹ گارنٹی پر مبنی فنانسنگ فریم ورک کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔

یہ اقدام ملک میں بعد از برداشت ذخیرہ گاہوں کی گنجائش بڑھانے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور طویل مدتی زرعی ترقی میں معاونت کی جانب  اہم قدم ہے۔

نئے دستخط شدہ ایم او یو کے تحت بینک آف پنجاب اور انفراضامن  پورے ملک میں زرعی اسٹوریج سہولیات کی تعمیر، توسیع اور جدیدیت کے لیے کریڈٹ گارنٹی سے معاونت یافتہ ویئرہاؤسنگ انفراسٹرکچر فنانسنگ اسکیم کے اجراء پر مشترکہ کام کریں گے۔

اس شراکت کے ذریعےپی او بی ایک کلیدی شریک فنانشل ادارے کے طور پر سامنے آئے گا جو ویئرہاؤس آپریٹرز، کسانوں اور زرعی قدر افزائی کے دیگر شراکت داروں کو طویل مدتی، مقامی کرنسی میں فنانسنگ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او بی کے گروپ چیف کنزیومر بینکنگ گروپ نے زور دیا کہ یہ اشتراک بینکاری شعبے کی ان طبقات کو قرض فراہم کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا جنہیں ماضی میں زیادہ خطرے والا سمجھا جاتا تھا۔

انفرا ضامن پاکستان کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر عامر مسعود نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف پنجاب کے ساتھ ہمارا تعاون پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ساختہ اور باکفایت فنانسنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025