Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس نے ہفتے کے آخری سیشن کا اختتام  1,300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کیا۔

مارکیٹ نے کاروباری سیشن کے پہلے نصف میں مثبت رجحان برقرار رکھا، جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 167,005.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,304.39 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 166,677.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز  کی بعد از مارکیٹ  رپورٹ کے مطابق ”اس مثبت رجحان کی بنیاد مقامی اداروں کی حالیہ خریداری ہے، جیسا کہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، قومی ٹیکس ایجنسی کو بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت نے بھی مارکیٹ میں مزید محرک فراہم کیا۔“

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت حصہ او جی ڈی سی،پی پی ایل، حبکو ،سسٹمز اور لک کا رہا، جنہوں نے مجموعی طور پر 609 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پی ایس ایکس میں بھرپور تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,184.78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 165,373.31 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر ایشیائی حصص نومبر میں مستحکم انداز میں ختم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونکہ امریکی شرحِ سود میں جلد کمی کی نئی امیدوں نے مارکیٹ میں قدر سے متعلق بےچینی کو کم کیا ہے اور امریکہ کے ٹریژری بانڈز کو مسلسل چوتھے ماہ میں بڑھنے میں مدد دی ہے۔

امریکی مارکیٹس جمعہ کو مختصر ٹریڈنگ سیشن کے لیے کھلیں گی، جس کے باعث بڑے اثاثہ جاتی طبقات میں معمول سے کہیں کم سرگرمی دیکھی جارہی ہے۔ یورپی اسٹاکس میں زیادہ تر تیزی رہی جبکہ کرنسیاں نسبتاً پرسکون اور کم اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) کا وسیع ترین انڈیکس جمعے کو تقریباً بغیر تبدیلی کے رہا، جس کے نتیجے میں وہ ہفتے کے دوران 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کرنے کی راہ پر ہے جو چار ہفتوں میں پہلی مثبت کارکردگی ہے۔ تاہم ماہانہ بنیادوں پر انڈیکس اب بھی 2.7 فیصد نیچے ہے۔

جاپان کا نکئی انڈیکس بھی زیادہ نہیں بدلا اور ہفتہ وار بنیاد پر 3.2 فیصد اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم ماہ کے دوران یہ 4.3 فیصد نیچے ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے حصص 1 فیصد کم رہے کیونکہ ملک کے مرکزی بینک نے شرح سود کو برقرار رکھا۔

دریں اثناء جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا اور  یہ اپنی قدر میں 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.52 روپے پر مستحکم رہی، جو ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسےکا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم 592.75 ملین تک بڑھ گیا، جو پچھلے سیشن کے 498.36 ملین سے زیادہ ہے۔ شیئرز کی کل مالیت 41.97 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے سیشن کے 30.59 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

سوئی ساؤتھ گیس ایکس ڈیویڈنڈ حجم میں سرِ فہرست رہی جس کے 39.18 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد بینک آف پنجاب کے 34.17 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 32.86 ملین شیئرز شامل ہیں۔

جمعے کو 478 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 238 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 199 میں کمی اور 41 میں استحکام رہا۔