Business Recorder - Business & Finance

اکتوبر میں صنعتی بجلی کی کھپت 20 فیصد بڑھ گئی،سی پی پی اے-جی
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی–گارنٹیڈ (سی پی پی اے-جی) نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2025 میں صنعتی بجلی کی کھپت گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھ گئی ہے۔ یہ معلومات فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے اکتوبر 2025 کی عوامی سماعت کے دوران فراہم کی گئیں۔ سماعت کی صدارت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار، ممبر (ٹیکنیکل) رفیق احمد شیخ، ممبر (ڈیولپمنٹ) مقصود انور خان، اور ممبر (لا) آمنہ احمد نے کی۔

سی پی پی اے-جی نے اکتوبر 2025 کے لیے فی کلو واٹ آور 65 پیسے کی منفی ایڈجسٹمنٹ تجویز کی۔ تاہم چونکہ یہ ستمبر 2025 کی 48 پیسے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی جگہ لے گی، لہٰذا صارفین پر خالص اثر لائف لائن صارفین کو چھوڑ کے17 پیسے فی کلو واٹ آور ہوگا۔

سماعت کے دوران ممبر (ڈیولپمنٹ) نے صنعتی بجلی کی کھپت میں اچانک 20 فیصد اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور نوٹ کیا کہ پچھلی سماعتوں میں صنعتی لوڈ میں کمی دیکھی گئی تھی، جس کی وجہ نیٹ میٹرنگ کی طرف منتقلی اور صنعتوں کی بندش تھی۔ تاہم تازہ ترین سی پی پی اے-جی اعداد و شمار اس رجحان کی واپسی ظاہر کرتے ہیں۔

سی پی پی اے-جی کے سی ای او ریحان اختر نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی کھپت تقریباً 25 فیصد بڑھ گئی ہے۔ تاہم اس اضافے کی وجوہات پر مختلف آرا تھیں۔ یہ تجویز کی گئی کہ اضافہ ممکنہ طور پر کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے گیس سے قومی گرڈ کی طرف منتقل ہونے سے متعلق ہو سکتا ہے۔ تاہم پیش کردہ ڈیٹا میں صرف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) جیسے لیسکوز کا احاطہ کیا گیا، جبکہ کے الیکٹرک  شامل نہیں ہے، جہاں زیادہ تر سی پی پیز گرڈ کی طرف منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کے الیکٹرک کی پیداوار 1,000 میگاواٹ سے بڑھ کر 2,050 میگاواٹ ہونے کے باوجود پاور پروڈیوسرز کو دی جانے والی مجموعی کیپیسٹی ادائیگیاں تبدیل نہیں ہوئی ہیں، کیونکہ یہ معاہداتی ادائیگیاں طے شدہ ہیں اور کھپت پر منحصر نہیں ہیں۔

نیپرا کے ٹیرف میتھوڈولوجی کے تحت پی پی پی (یعنی سی پی پی  + سی پی پی) پاس تھرو نوعیت کی ہے اور کوئی بھی تبدیلی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے صارفین تک منتقل کی جاتی ہے۔ تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک کو برابر سمجھا جاتا ہے اور کسی خاص پاور پلانٹ کی پیداوار کو صرف ایک یوٹیلٹی کے لیے مختص نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم جائزہ کے لیے سسٹم آپریٹر نے کے الیکٹرک کی صفر ڈراؤل کا منظرنامہ بنایا، جبکہ دیگر تمام متغیرات برقرار رکھا گیا۔

اس سمیولیشن کے مطابق اضافی کے الیکٹرک ڈراؤل کے ایف سی اے پر اثرات درج ذیل ہیں: اگست 2025 میں 9 پیسے فی کلو واٹ آور اضافہ؛ ستمبر 2025 میں 7 پیسے فی کلو واٹ آور کمی؛ اور اکتوبر 2025 میں 34 پیسے فی کلو واٹ آور اضافہ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025