Business Recorder - World

ہانگ کانگ آتشزدگی سانحہ، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اختتام کے قریب
ہانگ کانگ میں گزشتہ تقریباً 80 برسوں کی بدترین آتشزدگی کے بعد فائر حکام نے کہا ہے کہ جمعے کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔ شمالی ضلع تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ نامی بڑے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی اس ہولناک آگ میں کم از کم 94 افراد ہلاک جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

آٹھ ٹاورز پر مشتمل یہ کمپلیکس، جہاں 4,600 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے، مرمت کے عمل سے گزر رہا تھا اور بانس کے سہاروں اور سبز جال سے ڈھکا ہوا تھا جب بدھ کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم کئی حصے اب بھی سلگ رہے ہیں۔

پولیس نے غیر محفوظ اور آتش گیر مواد کے استعمال کے الزام میں تعمیراتی کمپنی کے تین اہلکاروں کو غیر ارادی قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق فلیم ایبل فوم بورڈز لگائے گئے تھے جن سے کھڑکیاں بند ہو گئیں اور آگ پھیلنے میں مدد ملی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز ڈیرک چان نے کہا کہ تمام فلیٹس میں  داخل ہو کر جانچ کی جا رہی ہے تاکہ کوئی زخمی یا پھنسے ہوئے افراد باقی نہ رہ جائیں۔ ابتدائی طور پر 279 افراد لاپتہ قرار دیے گئے تھے تاہم تازہ اعداد و شمار جاری نہیں ہو سکے، جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والی مدد کی 25 کالز اب بھی حل طلب ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو چکی ہے جن میں دو انڈونیشی شہری بھی شامل ہیں۔ اس المناک حادثے کا موازنہ لندن کے گرینفیل ٹاور سانحے سے کیا جا رہا ہے۔

ہانگ کانگ کے رہنما جان لی نے متاثرین کے لیے 300 ملین ہانگ کانگ ڈالر کے امدادی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے جبکہ کئی بڑی کمپنیوں نے بھی عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینکڑوں متاثرین کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے اور شہر بھر میں سوگ کی فضا ہے۔