Business Recorder - Markets

حکومت پاکستان نے 2 ڈسکوز کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشاورتی معاہدے پر دستخط کر دیے
پرائیوٹائزیشن کمیشن (پی سی) کے بیان کے مطابق نجکاری کمیشن نے جمعرات کے روز ایم اینڈ اے (ضم اور حصول) ایڈوائزری فرم رائیفائزن انویسٹمنٹ کے ساتھ ایک فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ایف اے ایس اے) پر دستخط کر دیئے تاکہ بجلی کی تقسیم کار  دو کمپنیوں کی نجکاری کے ذریعے نجی شعبے کی شمولیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس معاہدہ سے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( حیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی نجکاری کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

معاہدہ 27 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں عمل میں آیا۔

پرائیوٹائزیشن کمیشن (پی سی) کے مطابق ”رائیفائزن انویسٹمنٹ سب سے اعلیٰ درجہ کا فنانشل ایڈوائزر (ایف اے) تھا، جو بولی میں حصہ لینے والی فنانشل ایڈوائزری کمپنیوں میں سے مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا۔“

پی سی نے کہا کہ ”یہ دستخط دوسرے بیچ کی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کے عمل کے اختتام کی علامت ہیں، جو نجکاری کے لیے آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔“

ایف اے ایس اے کے تحت، رائیفائزن انویسٹمنٹ سیل سائیڈ فنانشل ایڈوائزر کے طور پر کام کرے گی اور جامع سیل سائیڈ ڈیول ڈِلِجنس، مارکیٹ ساؤنڈنگ، اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کی ذمہ دار ہوگی۔

پی سی کے مطابق ”فنانشل ایڈوائزر پرائیوٹائزیشن کمیشن کی معاونت کرے گا، ٹرانزیکشنز کی ساخت اور مارکیٹنگ میں، اور شفاف و مسابقتی بولی کے عمل کو یقینی بنانے میں، جو حکومت کے نجکاری کے فریم ورک اور قابل اطلاق قواعد کے مطابق ہوگا۔“

پہلے بیچ کی ڈسکوز کی نجکاری: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) پہلے ہی جاری ہے۔

پی سی کے مطابق ”دوسرے بیچ میں حیسکو اور سیپکو کا شامل ہونا حکومت کے پرائیویٹ شعبے کی شمولیت کے ذریعے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں سروس ڈیلیوری، کارکردگی، اور مالی پائیداری کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔“

اس موقع پر وزیرِ اعظم کے پرائیوٹائزیشن کے مشیر محمد علی نے رائیفائزن انویسٹمنٹ کی قابلیت اور مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کمیشن کو ٹرانزیکشنز میں بہترین نتائج حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ”ایک تجربہ کار اور اعلیٰ درجہ کا فنانشل ایڈوائزر (ایف اے) تعینات کرنا قدر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ، سرمایہ کاروں کے اعتماد، اور قابلِ اعتماد نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔“