Business Recorder - Business & Finance

بڑی پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کا قابلِ تجدید توانائی، یارن اور ڈیری میں توسیعی منصوبہ
نِشاط ملز لمیٹڈ (این ایم ایل)، جو نِشاط گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے کثیر جہتی توسیعی حکمتِ عملی پر عمل کر رہی ہے، جس کے تحت 4 میگاواٹ سولر صلاحیت کا اضافہ، یارن کی پیداوار میں توسیع اور نِشاط سُتاس ڈیری لمیٹڈ میں 5 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

یہ پیش رفت جمعرات کو ہونے والے ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران سامنے آئی، جس میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بھی شرکت کی۔

بروکریج ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق این ایم ایل انتظامیہ نے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا، جن میں قابلِ تجدید توانائی میں مزید سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

38 میگاواٹ سولر پہلے سے نصب ہے جبکہ مزید 4 میگاواٹ کی تنصیب کی منصوبہ بندی جاری ہے۔اس کے ساتھ 45 ٹن فی گھنٹہ اسٹیمر بوائلر اور بیٹری اسٹوریج انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی تجویز بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  کمپنی اوپن اینڈ یارن کی صلاحیت میں 3,000 روٹرز کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے مجموعی تعداد 13,000 ہو جائے گی۔

ورک ویئر گارمنٹس یونٹ کی تعمیر بھی جاری ہے، جسے مالی سال 2025 میں کمیشن کیا جائے گا، جبکہ اس کی استعداد جانچنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل اور توانائی کے منصوبوں کے علاوہ، این ایم ایل نِشاط سُتاس ڈیری لمیٹڈ میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ٹاپ لائن کے مطابق، این ایم ایل 5 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری دے چکی ہے، جس میں سے جون 2025 تک 3.9 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

کارپوریٹ بریفنگ میں این ایم ایل انتظامیہ نے بتایا کہ یورپ میں مارجن مزید مسابقتی ہو رہے ہیں کیونکہ امریکی ٹیرف زیادہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش جیسے ممالک یورپی مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں۔

کمپنی کو توقع ہے کہ موجودہ مالی سال  کچھ حد تک چیلنجنگ رہے گا۔ تاہم اس نے مصنوعات کے پورٹ فولیو میں ڈینم اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل شامل کر کے اپنی مسابقت اور مارجن کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ،تاکہ خطرات کم ہوں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  این ایم ایل یورپ اور غیر روایتی ٹیکسٹائل مارکیٹوں میں بھی اپنی موجودگی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نِشاط ملز لمیٹڈ 1951 میں قائم کی گئی تھی۔ پاکستان کی بڑی عمودی طور پر مربوط کمپنیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے یہ کمپنی اسپننگ، ویونگ، پرنٹنگ، ڈائنگ، بلیچنگ، اسٹیچنگ اور ملبوسات کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

این ایم ایل یارن، لینن اور دیگر مصنوعات تیار کرتی ہے جو خام کپاس اور مصنوعی فائبر سے بنتی ہیں۔ کمپنی بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے کاروبار میں بھی شامل ہے۔