Business Recorder - Opinion

ہیج مارکیٹ میں چینی سرگوشی
ہیج مارکیٹ کی گہری ترین تہوں کا اپنے اشارے دینا خود ایک طرح کا طنز ہے۔ وہ مقامات جہاں عام سرمایہ کار کبھی نہیں پہنچتے، اتار چڑھاؤ کے ڈھانچے، رسک ریورسلز، اور وہ تمام سگنل جو اسپاٹ ریٹ اور سرخیوں سے کئی درجے نیچے کام کرتے ہیں،اکثر بہت پہلے تبدیلیوں کی جھلک دکھا دیتے ہیں۔

یوآن کے ایک سالہ رسک ریورسلز کا 2011 کے بعد پہلی بار غیر جانب دار ہونا بھی ایسا ہی لمحہ ہے،ایک خاموش سی تبدیلی جو ٹریڈرز کو مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اس توازن پر دوبارہ غور کریں جسے وہ برسوں سے یقینی سمجھتے آئے تھے۔ جب ایک پوری دہائی تک نیچے جانے کے خطرے سے بچاؤ کے لیے اضافی قیمت ادا کرنے کا رجحان اچانک ختم ہو جائے، اور مارکیٹ یوآن کی مضبوطی اور کمزوری دونوں کے خلاف ایک ہی قیمت پر ہیجنگ کی طرف آ جائے، تو آخر یہ اشارہ کس چیز کا ہے؟

واضح، فوری وضاحت تو ڈالر ہے، یعنی سب سے آسان اور فوری وضاحت یہ لگتی ہے کہ یوآن کے خطرات یا حرکت کا سبب ڈالر کی صورتحال ہے۔ چونکہ ٹریڈرز کے نزدیک 2026 میں فیڈ کی کم ہوتی ہوئی کیری ایڈوانٹیج ( کم خطرے کے بدلے اضافی منافع کے حصول کے رجحان) کے سبب ڈالر نرم پڑنے کا امکان ہے، اس لیے یوآن کی قیمتوں میں رسک کا توازن بدلنا فطری بات ہے۔ لیکن کیا ہیج مارکیٹ کی یہ نئی غیر جانب داری صرف ڈالر کی کہانی ہے؟ کیا یہ چین سے متعلق توقعات میں خاموش، بتدریج ازسرِنو ترتیب کا عکس بھی ہو سکتی ہے،یہ امکان کہ یوآن شاید ایک مختلف اتار چڑھاؤ والے دور میں داخل ہو رہا ہے؟

اس قسم کی تبدیلی جو سب سے پہلے آپشنز مارکیٹ میں سامنے آتی ہے، جہاں لوگ، جو نقصان برداشت نہیں کرنا چاہتے، اپنی خدشات پالیسی میکرز سے کہیں پہلے ظاہر کر دیتے ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ اعداد و شمار کو نہایت صاف انداز میں بیان کرتی ہے: آف شور یوآن رواں سال 3 فیصد سے زیادہ مضبوط ہوا ہے؛ چینی معاشی ڈیٹا مسلسل توقعات سے بہتر آیا ہے؛ بیجنگ نے کئی سیشنز میں اندازوں سے زیادہ مضبوط روزانہ کی فکسنگز مقرر کی ہیں؛ اور گولڈمین سَکس جیسے بینک اپنے تخمینوں میں ترمیم کر رہے ہیں تاکہ یوآن کی معمولی قدر افزائی کو شامل کیا جا سکے۔ ان تمام عوامل نے ہیج لاگت کو اس حد تک ہموار (برابر) کر دیا ہے کہ ٹریڈرز اب یوآن کی مضبوطی اور کمزوری،دونوں،کے خلاف ہیجنگ کے لیے تقریباً یکساں قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے، یہ صرف چین کے مستقبل کے بارے میں جذباتی اندازہ نہیں۔ یہ مستقبل کے خطرات کی تقسیم کے بارے میں ایک قیمت طے کرنے کا فیصلہ بھی ہے۔ اور یہ تقسیم، بہت لمبے عرصے کے بعد،بدل گئی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ ہمواری یا برابری آجانا محض سال کے اختتامی پوزیشننگ کا تکنیکی اثر ہے، یا یہ کسی زیادہ گہری تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہی ہے؟

>مارکیٹس اکثر خاموشی سے حکومتی یا معاشی نظام میں تبدیلی کے اشارے دیتی ہیں؛ اتار چڑھاؤ (وولیٹیلٹی) کی مارکیٹ تو اس سے بھی زیادہ حساس ہوتی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں پہلی سرگوشیاں سنائی دیتی ہیں، جب معاشی طاقتوں کا توازن بدلنے لگتا ہے۔ اگر یہ سرگوشیاں درست ہیں تو کیا یوآن دوبارہ علاقائی استحکام کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے؟ یا پھر مارکیٹ بس اس بات سے مطمئن ہے کہ چین نے وہ بحران پیدا نہیں کیا جس کی سب نے پہلے سے پیش گوئی کی تھی؟

یہ سوال اہم ہے کیونکہ اب ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کرنسیاں ایسے برتاؤ کر رہی ہیں جیسے یوآن دوبارہ اہمیت اختیار کر گیا ہو۔ آپ اسے ایشیا میں دیکھ سکتے ہیں، جہاں تھائی بھات، ملیشیا رِنگِٹ اور کوریائی ون، واشنگٹن سے نکلنے والی تقریروں( یعنی امریکہ کے مالیاتی یا سیاسی بیانات) کے مقابلے میں بیجنگ کی روزانہ کی فکسنگ پر زیادہ ردعمل دکھاتے ہیں۔ آپ اسے کموڈیٹی ایف ایکس(کرنسی مارکیٹ) میں بھی دیکھ سکتے ہیں، جہاں چلی کا پیسو اور میکسیکو کا پیسو ہر بار خریداری کی تحریک پاتے ہیں جب چینی درآمدات کی توقعات مضبوط ہوتی ہیں۔ جنوبی افریقہ کا رینڈ، جو ہمیشہ  فوری ردعمل دیتا ہے، یوآن کے مستحکم ہونے پر اپنے کچھ بہتر دن دکھا چکا ہے۔

ظاہر ہے، یہ کسی ساختی دوبارہ ربط (اسٹرکچرل ری کپلنگ) کا ثبوت نہیں دیتا۔ لیکن یہ ایک واضح سوال اٹھاتا ہے: اگر ہیج مارکیٹ یوآن کی کمزوری کے لیے تیار نہیں ہو رہی، تو کیا یہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کرنسی مارکیٹ( ای ایم ایف ایکس)کو نرم اتار چڑھاؤ والے راستے پر جانے کی گنجائش فراہم کرتا ہے؟

اگر یہ چین کو زیادہ کریڈٹ دینے جیسا لگے، تو متبادل پر غور کریں۔ کئی سال تک یوآن کو صرف ایک طرفہ کمی کے خطرے کے طور پر قیمت دی گئی تھی، جس میں جائیداد کی سست روی، کمزور ملکی طلب اور چین کی طویل مدتی مسابقت کے بارے میں سوالات شامل تھے۔ ہر  روز یوآن کی مقرر کی جانے والی قیمت (فکس) کی کمی ایمرجنگ مارکیٹ کی اعصاب پر اثر ڈالتی تھی۔ بیجنگ کی ہر کمزور رپورٹ ایشیا میں پھیل جاتی تھی۔ اس دنیا میں ایمرجنگ ٹریڈرز مجبور تھے کہ چین کو ایک غیر مستحکم کرنے والے عنصر کے طور پر پرائس کریں۔ غیر جانب دار رسک ریورسل اس پیٹرن میں پہلا وقفہ ہے۔

چاہے چین مکمل بحالی پیدا نہ بھی کر رہا ہو، صرف استحکام بھی ایمرجنگ فارن ایکسچینج کے لیے نمو سے زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹیں کوئی شاندار چینی ریکوری نہیں چاہتیں؛ وہ ایک لنگر (اینکر) چاہتے ہیں جو اتار چڑھاؤ کو محدود کرے۔ ہلکی قدر افزائی کرنے والا یوآن، مضبوط فکسنگز اور بہتر کرنٹ اکاؤنٹ کے ساتھ، بالکل یہی کام کرتا ہے۔ یہ ایک حوالہ نقطہ فراہم کرتا ہے، جب کہ ین پالیسی الجھنوں میں الجھا ہوا ہے اور ڈالر ایک اہم موڑ کے قریب ہے۔

کیا یہ لنگر کی تمثیل زیادہ مبالغہ آمیز ہے؟ ممکن ہے۔ لیکن ہیج مارکیٹ کا یہ سگنل چین کے عالمی مارکیٹس پر ساختی اثر ڈالنے والے کردار کے موجودہ بیانیے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ فارن ایکسچینج ٹریڈرز اس بیانیے کو اتنے اندھا دھند قبول نہیں کر رہے جتنا وہ ایک سال پہلے کرتے تھے۔ اور یہ کہ یہ تبدیلی خاموش ہے، اسے مزید دلچسپ بناتی ہے۔ پالیسی ساز شاید ابھی یہ بحث کر رہے ہوں کہ چین مستحکم ہو رہا ہے یا جمود کا شکار ہے، لیکن ٹریڈرز مستقبل کے خطرات کو اس طرح پرائس کر رہے ہیں جیسے کوئی فرش، یعنی کوئی مقررہ یا متعینہ حد موجود ہو۔

یہ دیگر سوالات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ کیا ہم اس دنیا کے ابتدائی مراحل دیکھ رہے ہیں جہاں ڈالر کمزور ہوتا ہے، نہ کہ ڈرامائی پالیسی تبدیلیوں کی وجہ سے، بلکہ پس منظر میں نسبتی کارکردگی کی توقعات میں تبدیلی کی بنیاد پر؟ اگر ٹریڈرز اب یوآن کی بڑھوتری کو اتنی ہی ممکنہ سمجھیں جتنا کمی کو، تو کیا ایمرجنگ فارن ایکچینج کے لیے امکان کی تقسیم بھی بدل جائے گی؟ جب ایشیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور کموڈیٹیز کا بڑا صارف اتار چڑھاؤ کا ذریعہ بننا بند کر دے، تو کیا ایمرجنگ کرنسیوں میں شامل رسک پریمیمز بھی کم نہیں ہوں گے؟ ختم نہیں ہوں گے، لیکن اتنے کم ہو جائیں گے کہ مارکیٹ کے رویے بدل جائیں؟

یہاں طنز، اگر موجود ہے، اس بات میں ہے کہ یہ تبدیلی کس طرح سامنے آتی ہے۔ پالیسی ساز کثیرقطبی کرنسی نظام کے بڑے بیانیے پسند کرتے ہیں۔ تجزیہ کار ہر چند ماہ بعد ڈالر سے آزادی (ڈی ڈالرائزیشن) پر لمبی رپورٹس لکھتے ہیں۔ لیکن فارن ایکسچینج منظرنامے میں حقیقی تبدیلی کا پہلا اشارہ اعلانات، سیاسی اجلاسوں یا مرکزی بینک کے منصوبوں سے نہیں آتا۔ یہ آتا ہے رسک ریورسل چارٹ کی ایک لائن سے،جس کی طرف ٹریڈنگ فلور کے باہر زیادہ لوگ کبھی توجہ نہیں دیتے۔ چین کی سست روی کے بارے میں برسوں کی خبروں کے بعد، مارکیٹ کا پہلا اصل اشارہ ایک آپشن میٹرک میں چھپا ہوتا ہے جو صرف اس وقت حرکت کرتا ہے جب ٹریڈرز واقعی یقین رکھتے ہیں کہ کچھ بدل گیا ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ یوان ڈالر کو چیلنج کرنے والا ہے۔ یہاں لنگر (اینکر) کی تمثیل عملی ہے، نظریاتی نہیں۔ مارکیٹس کسی جیوپالیٹیکل بیان کے لیے قیمتیں طے نہیں کر رہی ہیں؛ وہ صرف خطرات کو پرائس کر رہی ہیں۔ ہیج مارکیٹ جو بتاتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ خطرات اب اس سمت میں مائل نہیں ہیں جو پچھلے عشرے کو متعین کرتی تھی۔ اگر اگلے چند سہ ماہیوں میں ایمرجنگ فارن ایکسچینج مختلف برتاؤ کرے، تو ممکن ہے ہم اسی چارٹ کی طرف دیکھیں اور کہیں: “یہیں سے تبدیلی پہلی بار نظر آئی تھی۔”

آخر میں، یہ سگنل عارضی بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب ڈالر متزلزل ہے، عالمی ترقی غیر متوازن ہے، اور سرمایہ کار کچھ بھی تلاش کر رہے ہیں جو شور ( غیر یقینی صورتحال) کو کم کرے۔ ہیج مارکیٹ واضح رہنمائی نہیں دیتی، لیکن ایک اشارہ (ہنٹ) ضرور دیتی ہے۔ اور اکثر یہ اشارے بہت پہلے کہانیاں بن جاتے ہیں، جب تک کہ کوئی واقعی محسوس کرے کہ منظرنامہ بدل گیا ہے۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025