Business Recorder - Pakistan

ہنگو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں بدھ کی رات پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔  یہ بات جمعرات کو کے پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اپنے بیان میں کہی۔

مقامی میڈیا نے سی ٹی ڈی کے حوالے سے کہا کہ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نے قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دیر رات کے حملے کا فوری  جواب دیا اور حملہ آوروں سے کامیابی سے مقابلہ کیا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ آپریشن کے دوران پولیس فورس نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو پولیس جوانوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر  حملے کی شدید مذمت کی۔

محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،  یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبر پختونخوا  میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔