Business Recorder - Markets

اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بحال،100 انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کئی دنوں کی فروخت کے دباؤ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان واپس آگیا اور بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1,500 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

بازار مثبت آغاز کے ساتھ کھلا اور پورے سیشن میں اُبھرتے رجحان کو برقرار رکھا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کے دوران 163,397.24 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 163,188.53 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,496.04 پوائنٹس یا 0.93 فیصد کے اضافے کے برابر ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ “اگرچہ مارکیٹ غیر مستحکم انداز میں کھلی، تاہم بعد کے سیشن میں مسلسل ادارہ جاتی خریداری نے مطلوبہ استحکام اور رفتار فراہم کی۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈیکس کے نمایاں شیئرز والے ادارے، ایف ایف سی، ایم ای بی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی، اور او جی ڈی سی،  اس ریلی کے بنیادی محرک کے طور پر کام کرتے ہوئے بینچ مارک کی مجموعی پیش رفت میں تقریباً 1,058 پوائنٹس کا حصہ ڈالنے میں مددگار ثابت ہوئے۔

گزشتہ روز (منگل کو) بھی پی ایس ایکس منفی زون میں بند ہوئی تھی، جہاں منافع کے حصول کی سرگرمیوں نے انڈیکس کو دباؤ میں رکھا، اگرچہ مجموعی کاروباری حجم بہتر رہاتھا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 291.59 پوائنٹس یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 161,692.49 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ایشیائی مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی، جہاں وال اسٹریٹ کے مثبت رجحان کے بعد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ توقعات بڑھ رہی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں کمی کرے گا، کیونکہ حالیہ اقتصادی اعدادوشمار توقعات سے کمزور رہے ہیں۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک (جاپان کے سوا) کا وسیع انڈیکس تقریباً ایک فیصد بڑھا، جبکہ جاپان کا نکیئی انڈیکس 1.8فیصد اوپر گیا۔ امریکی اسٹاک فیوچرز میں بھی 0.2فیصد بہتری دیکھی گئی۔

امریکی مارکیٹ میں بھی قدرِ بحالی دیکھنے میں آئی۔ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی مندی کے بعد منگل کو ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک نے مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ درج کیا، کیونکہ ریٹیل سیلز اور کنزیومر کانفیڈنس کے کمزور اعدادوشمار نے اس امکان کو تقویت دی کہ فیڈ جلد ہی مالیاتی پالیسی میں نرمی لا سکتا ہے۔

فیڈ فنڈز فیوچرز کے مطابق مرکزی بینک کے 10 دسمبر کے اجلاس میں 25 بیسس پوائنٹس کی ممکنہ شرح کمی کا امکان 80.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو ایک ہفتہ قبل تقریباً 50 فیصد تھا۔

دریں اثناء بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری آئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.56 روپے پر بند ہوئی،  جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم بڑھ کر 636.41 ملین ہو گیا جو پچھلے بند میں 590.53 ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 22.15 ارب روپے سے بڑھ کر 30.92 ارب روپے ہوگئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 47.78 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی، اس کے بعد ہم نیٹ ورک 38.12 ملین حصص کے ساتھ دوسرے  اور دوست اسٹیلز لمیٹڈ 34.68 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

بدھ کو مجموعی طور پر 474 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 136 میں اضافہ، 290 میں کمی اور 48 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔