Business Recorder - Business & Finance

نیکسٹ جین کےای وی پلانٹ میں پیداوار شروع، پہلی گاڑی جلد لانچ ہوگی
نشاط گروپ کے پاکستانی ذیلی ادارے نیکس جن آٹو کے ذریعے قائم کیے گئے الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ نے اپنی مقررہ لانچ سے پہلے پیداوار شروع کر دی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے سرمایہ کاری تجزیہ کار زیان بابر نے منگل کو بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ابتدائی طور پر پلانٹ سے ابتدائی طور پر مارچ 2026 تک پیداوار شروع ہونے کی توقع تھی لیکن اس نے نومبر میں ہی پیداوار شروع کردی ہے۔

یہ پیش رفت نشاط پاور لمیٹڈ کے ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران سامنے آئی جس میں زیان بابر بھی موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران این پی ایل کی انتظامیہ نے بتایا کہ وہ طویل مدت میں نیک جن آٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 2 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سرمایہ کاری  سے این پی ایل کمپنی میں 200 ملین شیئرز کے سبسکرپشن کے ذریعے 33 فیصد حصص حاصل کرے گا۔

زیان بابر نے کہا کہ انتظامیہ توقع کرتی ہے کہ یہ اقدام ترقی کرتے ہوئے آٹوموٹیو سیکٹر میں داخل ہو کر کمپنی کی طویل مدتی قدر اور منافع میں اضافہ کرے گا۔

تجزیہ کار  کے مطابق نیکس جن آٹو  فیسلٹی جو ہنڈائی کی اسمبلی لائن کے ساتھ واقع ہے، جائیکو پلگ ان ہائبرڈ اور اومودا  ای فائیو مکمل الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرے گی۔

تقریباً 2 ہزار گاڑیاں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں جن میں سے تقریباً 20 فیصد کی ایڈوانس ادائیگیاں وصول ہو چکی ہیں جبکہ کئی ماڈلز اس وقت پینٹ شاپ میں موجود ہیں۔ بابر نے مزید کہا کہ سی کے ڈی یونٹس کی ڈلیوری وسط دسمبر سے متوقع ہے۔

پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 32,000 یونٹس ہے، یا ڈبل شفٹ شیڈول پر ماہانہ 2,667 گاڑیاں، جبکہ سنگل شفٹ میں نصف صلاحیت پر کام ہوتا ہے۔

دریں اثنا، نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ  کی انتظامیہ نے ایک علیحدہ کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں بھی تصدیق کی کہ وہ نیکس جن آٹو میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر 2 ارب روپے تک لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

این سی پی ایل کی انتظامیہ نے بتایا کہ نیکس جن آٹو اسمبلی پلانٹ اپنی کارروائیوں کو ہنڈائی کی اسمبلی لائن کے ساتھ مربوط کرے گا، پہلی گاڑی کے لانچ کا وقت قریب ہے اور مارکیٹ میں پہلے سے ہی مضبوط دلچسپی متوقع ہے۔

این سی پی ایل کی انتظامیہ نے بتایا کہ نیکس جن آٹو  اسمبلی پلانٹ اپنے آپریشنز کو ہنڈائی کی اسمبلی لائن کے ساتھ مربوط کرے گا، جس کی پہلی گاڑی جلد ہی لانچ ہونے والی ہے اور مارکیٹ میں پہلے ہی زبردست دلچسپی کی توقع کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ حکومتی مراعات کے اثرات  کے منافع پر اثر پڑ سکتا ہے، لیکن کمپنی کے مطابق حصص یافتگان کے لیے مضبوط منافع کی توقع ہے۔ نیکس جن آٹو بزنس سے پہلا ڈیوڈنڈ مالی سال 28 میں متوقع ہے۔