Business Recorder - Business & Finance

جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی کا پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں پر اظہار اعتماد
انٹرپرائز سافٹ ویئر کی عالمی شہرت یافتہ جرمن کمپنی ایس اے پی  پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں بڑا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آ رہی ہے۔ کمپنی کے نزدیک پاکستان کی نوجوان اور انتہائی ہنرمند ورک فورس اس کی سب سے بڑی اسٹریٹجک طاقت ہے۔

ایس اے پی پاکستان کے عبوری مینجنگ ڈائریکٹر فہد زاہد نے بزنس ریکارڈر کو دیے گئے  خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں خطے کی سب سے متحرک نوجوان ٹیک ورک فورس موجود ہے جو ایک بڑی مارکیٹ اور موقع فراہم کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی سیکٹر میں 15 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے فہد زاہد نے کہا  کہ پاکستان میں بہت سے اسٹارٹ اپس، اسکیل اپس اور آئی ٹی ایکسپورٹرز ڈیجیٹل فرسٹ بزنس ماڈلز بنا رہے ہیں جنہیں  درست اور مضبوط ڈیجیٹل ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کاروباروں کی مدد کے لیے ہم انہیں گرو وتھ ایس اے پی پیش کرتے ہیں جو ایک توسیع پذیر پلیٹ فارم ہے خاص طور پر ان ڈیجیٹل تجارت کے لیے جو گورننس، آٹومیشن اور عالمی معیار کے مالیاتی نظام چاہتے ہیں۔

اس وقت کمپنی پاکستان کے آئی ٹی ایکسپورٹرز اور سسٹم انٹیگریٹرز کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کر رہی ہے اور ایس اے پی بزنس ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر مشترکہ جدت کے ذریعے ایسی اے آئی، آٹومیشن اور ڈیٹا بیسڈ ٹیکنالوجیز تیار کر رہی ہے جنہیں ملک کے اندر اور عالمی سطح پر استعمال کیا جا سکے۔

پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے پھیلتا ہوا ایکسپورٹ سیکٹر بن چکا ہے۔ مالی سال 2025 میں آئی ٹی برآمدات ریکارڈ 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ صرف اکتوبر میں ماہانہ  برآمدات 386 ملین ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر تھیں ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

فہد زاہد نے بتایا کہ ایس اے پی اپنے پروگرامز جیسے ایس اے پی ینگ پروفیشنل پروگرام  اور ڈیجیٹل اسکلز اینی شیٹو کو بھی وسعت دے رہا ہے ، تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی جانب تیز پیش رفت

ایس اے پی پاکستان میں کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی منتقلی کی رفتار بڑھا رہا ہے۔ فہد زاہد نے بتایا کہ پاکستان میں ہماری حکمت عملی وقت کے ساتھ نمایاں طور پر تبدیل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی شروعات ایک ای آر پی فوکسڈ کمپنی کے طور پر کی تھیں جو بنیادی ریکارڈ سسٹمز نافذ کرتی تھی۔ آج صورتحال مختلف ہے۔ اب صارفین صرف ٹیکنالوجی نہیں چاہتے بلکہ کاروباری نتائج، چستی اور ہر عمل میں ذہانت بھی چاہتے ہیں۔

اسی لیے کمپنی نے کلاؤڈ فرسٹ اور اے آئی سے چلنے والے ماڈل پر منتقل ہو کر رائز  وتھ ایس اے پی اور گرو وتھ ایس اے پی کے ذریعے اداروں کو کلاؤڈ اپنانے میں مدد دینا شروع کی ہے اور صنعتوں کے لیے مخصوص کلاؤڈ حل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

فہد زاہد کے مطابق صارفین پہلے ہی بہتر پیش گوئی، کم آپریشنل اخراجات اور جدید کسٹمر تجربات کے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔

علاقائی ٹیک حب کی تشکیل

ایس اے پی کے مطابق پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم زبردست صلاحیت رکھتا ہے جو نوجوان، پرعزم اور عالمی طور پر جڑے ہوئے بانیوں، مضبوط انجینئرنگ ٹیلنٹ اور کم لاگت ڈھانچے کی بدولت ایک طاقتور مارکیٹ بنا رہا ہے۔

فہد زاہد نے مزید بتایا کہ یہ تمام عوامل پاکستان کو ایک علاقائی ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرسکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پالیسیوں میں تسلسل اور سرمایہ کاری کا سلسلہ بغیر رکاوٹ جاری رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے ایس اے پی پاکستانی انکیوبیٹرز اور ایکسیلیریٹرز کے ساتھ کام کر رہا ہے، جب کہ اس کے ڈیجیٹل اسکل پروگرامز بانیوں کو پائیدار کاروبار بنانے کے لیے ضروری صلاحیتیں فراہم کر رہے ہیں۔

کمپنی نے حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ایجنڈا کو بھی سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے پانچ برس میں پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

ان کے مطابق یہ اصلاحات جدید ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھ رہی ہیں، جہاں نظاموں کی باہمی ہم آہنگی کو بنیادی اصول کے طور پر اپنایا جا رہا ہے۔

ایس اے پی کے مطابق پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جو نوجوان، پرعزم اور عالمی سطح سے جڑے بانیوں، مضبوط انجینئرنگ ٹیلنٹ، اور مسابقتی لاگت کے ڈھانچے کی بدولت پروان چڑھ رہا ہے۔

فہد زاہد کا ماننا ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں پسِ منظر میں نہیں رہے گی بلکہ اسے پیش گوئی، منصوبہ بندی، کسٹمر ڈیلنگ اور حکومتی خدمات جیسے اہم کاموں میں شامل کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا پختہ ہوتا ہوا ڈویلپر بیس ملک کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر خطوں میں آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھانے میں مدد دے گا۔

گوگل کا راستہ اختیار نہ کرنے کا عزم

انہوں نے کہا کہ گوگل کے پاکستان میں دفتر اور مصنوعات کی اسمبلی لائن قائم کرنے کے اعلان کے بعد ملکی ٹیک سیکٹر پر نئی توجہ پیدا ہوئی ہے۔ فہد زاہد کے مطابق یہ اقدام پورے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے مثبت اشارہ ہے اور پاکستان کی صلاحیت پر عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایس اے پی گوگل کی طرح ہارڈویئر میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا کیوں کہ کمپنی کی توجہ ملک کے ڈیجیٹل ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہے گی۔

فہد زاہد کے مطابق ان کی ترجیحات میں مقامی پارٹنر صلاحیت میں اضافہ، کلاؤڈ اور اے آئی اسکل پروگرامز کا فروغ، ایس اے پی بی ٹی پی  پر پاکستانی اداروں کے ساتھ مشترکہ جدت اور حکومتی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کی معاونت شامل ہے۔