Business Recorder - Pakistan

کابینہ کمیٹی نےاہم سرکاری اداروں میں کلیدی بورڈ تقرریوں کی منظوری دیدی
ریاستی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی گورننس کو مضبوط بنانے کی غرض سے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارے نے بڑے ایس او ایز میں بورڈ کی سطح پر اہم تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارے کا اجلاس آج (پیر) کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں منعقد ہوا۔

کمیٹی نے فنانس ڈویژن، میری ٹائم افیئرز ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن اور انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمریوں کا جائزہ لیا اور ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی۔

منظور شدہ فیصلوں میں فنانس ڈویژن کی سفارش پر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کے بورڈ میں ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کی تجویز پر پورٹ قاسم اتھارٹی  کراچی کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری، اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی  پی ایل) کے بورڈ میں خالی نشست کو پُر کرنے کے لیے نامزدگی شامل تھی۔

کمیٹی نے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی تین سمریوں کی بھی منظوری دی، جن میں سندھ انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، پنجاب سے نجی شعبے کے ایک رکن کی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے بورڈ میں تقرری، اور اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل شامل ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے نجی شعبے سے موزوں امیدواروں کے انتخاب میں اختیار کی گئی احتیاط اور محنت کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اسی سخت معیار کو جاری رکھا جائے تاکہ متعلقہ تجربہ، مہارت، علم اور پیشہ ورانہ بصیرت رکھنے والے افراد کو ان اور دیگر ریاستی اداروں کے گورننگ بورڈز میں تعینات کیا جا سکے۔

کمیٹی نے فنانس ڈویژن اور نجکاری ڈویژن کو یہ بھی ہدایت کی کہ نجکاری کے لیے نامزد ایس او ایز کے خلاف زیر التوا مقدمات کا جامع جائزہ، تجزیہ اور اسٹاک ٹیکنگ کی جائے اور متعلقہ وزارتوں اور لا ڈویژن کے اشتراک سے ایسے طریقہ کار کی نشاندہی کی جائے جو ان مسائل کے حل کو آسان بنائیں تاکہ نجکاری کا عمل بغیر رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کے علاوہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے سیکرٹریز اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔