Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئ ۔

اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 162,385.32 تک پہنچ گیا، بعدازاں کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباؤ لوٹ آیا اور دوپہر تک انڈیکس کم ہو کر انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 161,241.46 پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 118.84 پوائنٹس یا 0.07 فیصد کی کمی سے 161,984.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں بتایا کہ مقامی اسٹاک مارکیٹ پورے سیشن کے دوران زیادہ تر محدود دائرے میں رہی کیونکہ سرمایہ کار نومبر کے فیوچرز معاہدات کی میعاد ختم ہونے کے دوران محتاط رویہ اپنائے ہوئے تھے۔

مارکیٹ کے رجحان پر پشاور میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق خدشات نے بھی اثر ڈالا، جس کی وجہ سے کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں انڈیکس پر دباؤ رہا، تاہم سیشن کے آخری حصے میں منتخب خریداری نے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کو 161,984 پوائنٹس پر مستحکم رکھنے میں مدد کی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق اہم کمپنیوں ایف ایف سی، اینگرو، پی آئی او سی، بی اے ایچ ایل اور ایچ بی ایل مارکیٹ کو اوپر لے گئے جس کی بدولت مجموعی طور پر  کے ایس ای 100انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس ماری، او جی ڈی سی، ایم ای بی ایل، پول اور پی پی ایل نمایاں کمی کرنے والی کمپنیوں میں شامل رہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 347 پوائنٹس کمی کی۔

گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس نے میکرو معاشی اشاریوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ اور ٹریڈنگ سرگرمی میں واضح اضافے کے باوجود مجموعی طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ بینچ مارک انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 162,102.92 پوائنٹس پر بند ہوا جو 0.1 فیصد معمولی اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

انڈیکس کی محدود کارکردگی اس کے باوجود سامنے آئی کہ سرمایہ کاروں کی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو بھاری لین دین کے دوران مارکیٹ کے مرحلۂ استحکام میں ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

مارکیٹس ممکنہ محرکات کے لیے خود کو تیار کر رہی ہیں جن میں امریکی ریٹیل سیلز اور پروڈیوسر پرائسز کے اعداد و شمار شامل ہیں جو اس ہفتے کے آخر میں جاری ہونے ہیں جبکہ برطانوی وزیرِ خزانہ بھی اپنا بے حد متوقع بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔

جغرافیائی سیاسی سرگرمیاں بھی ٹریڈنگ رومز کی توجہ کا مرکز بنی رہیں کیونکہ امریکا اور یوکرین نے اعلان کیا کہ انہوں نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک اپ ڈیٹڈ اور بہتر شدہ امن فریم ورک تیار کرلیا ہے۔ اس پیش رفت نے ممکنہ سپلائی میں اضافے کی امید کے باعث تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھا۔

گزشتہ ہفتے عالمی ایکویٹی مارکیٹس کو سخت اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا، جس کی ایک وجہ ٹیکنالوجی اسٹاکس کی بلند قدریں تھیں تاہم پیر کو ایشیائی سیشن نے مارکیٹس کو قدرے سکون فراہم کیا۔

ٹریڈنگ کا حجم کم رہا کیونکہ جاپان کی مارکیٹس تعطیل کے باعث بند تھیں، لیکن ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) انڈیکس 0.4 فیصد بڑھا، جبکہ جنوبی کوریا کا ٹیک ہیوی کوسپی انڈیکس 0.7 فیصد اوپر گیا۔

اسی دوران نیس ڈیک فیوچرز میں 0.64 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.45 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب کہ یورو اسٹاکس 50 فیوچرز 0.78 فیصد بڑھ گئے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری دکھائی۔ کاروبار کے اختتام پر  مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 0.01 فیصد کے اضافے سے 280.61 روپے پر بند ہوئی۔

تمام شیئرز انڈیکس میں حجم پچھلے بند ہونے والے دن (جمعہ) کے 768.05 ملین سے کم ہو کر 490.35 ملین رہ گیا۔ شیئرز کی کل مالیت بھی پچھلے سیشن کے 28.64 ارب روپے سے کم ہو کر 23.67 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی سب سے زیادہ شیئرز کے لین دین میں پیش پیش رہی، جس کے 63.29 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد بیکو اسٹیل لمیٹڈ کے 34.92 ملین اور بینک مکرمہ کے 32.81 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے۔

پیر کو مجموعی طور پر 477 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 191 میں اضافہ ہوا، 247 میں کمی اور 39 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔