Business Recorder - Business & Finance

گول مال مانیٹرنگ : ایف بی آر نے اسپنرز کو ویڈیو اینالٹکس سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دے دی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل اسپننگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس میں روئی کی گانٹھوں (کاٹن بیلز) کی پراسیسنگ کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالٹکس سسٹم نصب کریں، تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں استعمال ہونے والی غیر دستاویزی روئی کی گانٹھوں، جنہیں  گول مال کہا جاتا ہے کی روک تھام کی جا سکے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40C(2) اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے چیپٹر  ایکس آئی وی بے اے  کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکسٹائل اسپننگ سے وابستہ تمام رجسٹرڈ افراد فوری طور پر قواعد کے مطابق ویڈیو اینالٹکس سلوشن نصب کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسپننگ یونٹس میں کاٹن بیلز کی پراسیسنگ کی نگرانی ویڈیو سرویلنس اور ویڈیو اینالٹکس سلوشن کے ذریعے کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پروڈکشن لائنز، بلینڈو میٹس اور آٹو پلوکر مشینوں پر پروڈکشن مانیٹرنگ آلات نصب کیے جائیں گے، جو بورڈ کے منظور شدہ وینڈرز فراہم کریں گے۔

ٹیکسٹائل اسپننگ سے وابستہ تمام رجسٹرڈ افراد کو قانونی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2025 تک پروڈکشن کی الیکٹرانک نگرانی کے کامیاب نفاذ کے لیے درکار ویڈیو اینالٹکس سلوشن (ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سمیت) نصب کرنے کے انتظامات مکمل کریں۔

بروقت تنصیب کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ چیف کمشنرز فوکل پرسنز بھی نامزد کریں گے جو اسپننگ یونٹس اور ویڈیو اینالٹکس وینڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

تمام فیلڈ فارمیشنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمل درآمد میں تیزی لائیں اور خصوصاً ان ہائی رسک اسپنرز پر توجہ دیں جو غیر دستاویزی کاٹن بیلز استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیکسٹائل اسپننگ سے وابستہ رجسٹرڈ افراد کی ایک غیر مکمل مگر دائرہ اختیار کے مطابق تفصیلی فہرست بھی ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے۔