Business Recorder - Pakistan

دبئی ایئر شو 2025: جے ایف 17 تھنڈر توجہ کا مرکز، دوست ملک کے ساتھ فروخت کے ایم او یو پر دستخط
دبئی ایئر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین و شایقین نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر شو کے دوران متعدد ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے میں  غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی جو پاکستان کی ہوابازی کی صنعت پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہم پیشرفت میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی اور صنعتی شراکت داریوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئرشو کے موقع پر دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی کے ساتھ بھی جامع مذاکرات کیے۔

مذاکرات میں جدید تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے، ابھرتی ہوئی ایروسپیس ٹیکنالوجیز میں شراکت داری کو فروغ دینے اور مؤثر عملی رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس موقع پر یو اے ای کی عسکری قیادت نے پاکستان ایئر فورس کی جدید کاری کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی ملکی صلاحیتوں کو سراہا۔

ایئر شو کے دوران پاکستان ایئر فورس  کے دستے نے فوجی ہوابازی میں بڑھتی ہوئی مہارت کا مظاہرہ کیا۔