Business Recorder - Business & Finance

بھارت اور افغانستان تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے ایئر کارگو سروسز شروع کرینگے
بھارت اور افغانستان کے درمیان ایئر کارگو سروسز جلد شروع کی جائیں گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے جمعہ کو بتایاکہ  دونوں ممالک اپنے مشترکہ پڑوسی پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی تعلقات کو ازسرِ نو ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ اعلان افغان طالبان حکومت کے وزیرِ تجارت نورالدین عزیزی کے نئی دہلی کے دورے کے دوران سامنے آیا۔ نور الدین عزیزی نے بھارت سے تجارت بڑھانے اور کارگو ہب قائم کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے بعد بارڈر بند ہونے سے کابل کو اناج، ادویات اور صنعتی مصنوعات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری آنند پرکاش کے مطابق کابل کے دہلی اور امریتسر کے ساتھ ایئر فریٹ کارڈورز  فعال  کر دیے گئے ہیں اور بہت جلد ان روٹس پر کارگو پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

آنند پرکاش نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا ہماری جانب سے تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ہم افغان حکام کی کاغذی کارروائی  کے منتظر ہیں جیسے ہی وہ مکمل ہوں گی، کارگو فلائٹس چلنا شروع ہو جائیں گی۔

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے باعث بھارتی ایئر لائنز افغانستان کے لیے پروازیں نہیں چلاتیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دہائیوں میں بدترین محاذ آرائی دیکھنے میں آئی۔ البتہ افغان ایئر لائنز کابل اور دہلی کے درمیان باقاعدہ مسافر پروازیں چلاتی ہیں۔

بھارت اور افغانستان کے تاریخی طور پر دوستانہ تعلقات رہے ہیں، تاہم نئی دہلی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، جو 2021 میں امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کابل میں برسرِ اقتدار آئی۔

مگر حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک نے تعلقات کو تیزی سے نئی شکل دی ہے، جس کی وجہ ماہرین پاکستان کے ساتھ بگڑتے تعلقات اور افغانستان میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھارت کی تشویش کو قرار دیتے ہیں۔

گزشتہ ماہ افغان  وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے نئی دہلی کا دورہ کیا، جو 2021 کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ تھا۔

اس کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات مزید بحال کیے ہیں اور بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے، جو 2021 میں بند کر دیا گیا تھا۔