Business Recorder - Business & Finance

زونگ فورجی نے اپنا اے آئی روڈ میپ پیش کردیا
زونگ فورجی نے سی ایکس او گلوبل کی میزبانی میں منعقدہ پاکستان اے آئی سمٹ 2025 کے دوران پاکستان 2030 کے لئے اپنا اے آئی روڈ میپ پیش کر دیا۔

ایک روزہ سمٹ میں حکومت، ریگولیٹرز،انڈسٹری لیڈرز، تعلیمی شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز نے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل کے لئے شرکت کی۔ سمٹ میں پانچ موثر پینل مباحثے، کلیدی خطابات اور زونگ فورجی کے پاکستان 2030 کے لئے اے آئی روڈ میپ کی باضابطہ رونمائی شامل تھی۔

سمٹ میں مصنوعی ذہانت کے گورننس، کلاؤڈ اور ڈیٹا انفرااسٹرکچر، کاروباری جدت اور سماجی ترقی میں تبدیلی لانے والے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

زونگ فورجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی ایس ایس اور آئی ٹی انفرااسٹرکچرعلی وقاص نے کہا کہ ذمہ دار اے آئی اپنانے کی بنیاد بھروسے پر ہے اور اس کا آغاز صارفین کو یہ بتانے سے ہوتا ہے کہ ان کا ڈیٹا کیسے استعمال ہوتا ہے اور جہاں جہاں ذاتی معلومات شامل ہوں وہاں واضح اور باخبر رضامندی کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان کو اب اے آئی کے لئے ایک مضبوط قومی سمت کی ضرورت ہے جس میں کمپیوٹنگ پاور کے واضح اہداف، مضبوط پبلک پرائیویٹ شراکت داریاں اور ایسی پالیسیاں شامل ہوں جو نیشنل ریسرچ کے لئے محفوظ ڈیٹا شیئرنگ کو ممکن بنائیں جبکہ شناخت سے متعلق حساس معلومات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔ اگلا قدم یہ ہے کہ کلیدی شعبوں میں اپنانے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے تاکہ ہم پیداواری صلاحیت کو کھول سکیں، جدت کو مضبوط بنا سکیں اور پاکستان کو اے آئی سے چلنے والی مسابقتی قوم کے طور پر آگے لا سکیں۔

زونگ فورجی کے ہیڈ آف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز وقاص منعم نے کہا کہ زونگ فورجی پاکستان میں انسانی مرکزیت پر مبنی، ذہین مستقبل کی تعمیر کی جانب فیصلہ کن قدم اٹھا رہا ہے، ہمارا مقصد لوگوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ انہیں بااختیار بنانا ہے، اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے نیٹ ورکس کو بہتر بنانا، صارف کے تجربے کو تبدیل کرنا اور انڈسٹری میں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

چائنہ موبائل کی عالمی مہارت کی رہنمائی اور پاکستان کے قومی اے آئی وژن کے تحت، ہم اخلاقی، شفاف اور محفوظ اے آئی سسٹمز کے لئے پرعزم ہیں جو اگلی دہائی اور اس کے بعد بھی جدت کو آگے بڑھائیں گے۔پاکستان اے آئی سمٹ 2025 نے ٹیکنالوجی انویشن میں زونگ کی بطور رہنما حیثیت کو اجاگر کیا جو جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے ایکوسسٹم کو مضبوط بنا رہا ہے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں علمی قیادت کو فروغ دے رہا ہے۔ جیسے جیسے کمپنی اپنی اے آئی، کلاؤڈ اور ڈیٹا کی صلاحیتوں کو وسعت دے رہی ہے وہ پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو تیز کرنے اور مستقبل کے لئے تیار معیشت کو ممکن بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

کاپی رائڑ بزنس ریکارڈر 2025