Business Recorder - Pakistan

وزیر اعلیٰ سہیل آفری کا مریم نواز کو خط ، عمران خان کی بہنوں سے بد سلوکی پر شدید احتجاج
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل عافریڈی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو باقاعدہ خط لکھا ہے، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے عدالتی حکم کے تحت طے شدہ ملاقات کے حقوق کی مبینہ طور پر مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئی جب عمران خان کی بہنیں کئی پی ٹی آئی  ارکان قومی وصوبائی اسمبلی  کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کررہی تھیں کہ  پولیس نے انہیں زبرستی ہٹادیا۔ وہ اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملنے پر سراپا احتجاج تھیں۔

واقعے کے بعد مشکلات کا شکار پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات کو شدید غصے کا اظہار کیا اور اس واقعے کو شرمناک اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا۔

پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ یہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال اور ہراسانی کی واضح مثال ہے جس کی کوئی اخلاقی یا قانونی بنیاد نہیں۔

کمیٹی نے سخت خبردار کیا کہ اگر صوبائی وزرا یا اسمبلی اراکین کے ساتھ دوبارہ  ناروا سلوک یا بدسلوکی کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ایسے واقعات جاری رہے تو فوری کارروائی کی جائے گی۔

خط میں  سہیل آفری نے کہا کہ عمران خان کے قریبی اہل خانہ، خاص طور پر ان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکا گیا اور انہیں جیل سے تقریباً ایک کلومیٹر فاصلے پر سڑک کنارے بیٹھنے پر مجبور کیا گیا، جسے انہوں نے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکام کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں  نے پنجاب حکومت کے سامنے چار مطالبات  پیش کیے جن میں  عدالتی احکامات کے مطابق فوری ملاقات کی اجازت یقینی بنانا ، مبینہ بدسلوکی کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ، ملاقات سے متعلق جیل اور پولیس حکام کو واضح ہدایات کا اجرا  اور مستقبل کی ملاقاتوں کے لیے  باعزت اور منظم نظام  کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم  اور خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت  کے رہنما ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی خلاف ورزی کو ان کی حکومت کے لیے براہ راست ادارہ جاتی تشویش سمجھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ  نے مریم نواز سے کہا کہ فوری اصلاحی کارروائی یقینی بنائیں ، تاکہ تمام متعلقہ افراد کی عزت برقرار رہے اور قانون کی حکمرانی قائم رہے۔