Business Recorder - Pakistan

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیاں، بھارت کے حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں متعدد آپریشنز کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر  نے بدھ کو بتایا ہے کہ “خوارج [دہشت گردوں] کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر  مبنی ایک کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خوارج کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “شمالی وزیرستان کے اضلاع اسپن وام اور ذاکر خیل میں دیگر دو خوارج کو انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں “ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور مقابلے کے دوران بھی سیکورٹی فورسز نے ایک الگ کارروائی کے دوران خوارج کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ “ان علاقوں میں کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزم استحکام‘ کے وژن کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کو پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔”

یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو  مختلف کارروائیوں میں بھارت کے حمایت یافتہ ”فتنہ الخوارج“ گروپ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔