Business Recorder - Business & Finance

ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا معاملہ، وفاقی محتسب کا ایف بی آر کیخلاف تحقیقات کا حکم
وفاقی ٹیکس محتسب(ایف ٹی او) نے وفاقی بورڈ آف ریونیو کے خلاف انکم ٹیکس ریٹرنز برائے مالی سال 2025 کی جمع کرانے کی مدت میں توسیع نہ دینے کے مبینہ کوتاہی کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ حکم ٹیکس وکیل وحید شہزاد بٹ کی جانب سے دائر کردہ عوامی مفاد کی شکایت کے جواب میں آیا۔ شکایت میں کہا گیا کہ ٹیکس دہندگان نے ایف بی آر کے آئرس پورٹل کے ذریعے  توسیع کی آن لائن درخواستیں جمع کرائی تھیں، تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو ڈیڈ لائن کے قریب غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا۔

وفاقی محتسب نے سینئر حکام کو طلب کر کے 19 نومبر 2025 کو پیش ہونے اور اس مبینہ غفلت کی وضاحت کرنے کا حکم دیا ہے۔ طلب کیے گئے حکام میں ایف بی آر کے ممبر آپریشنز، ممبر آئی آر پالیسی، اور ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی) شامل ہیں۔

وحید بٹ نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ یہ درخواستیں اب بھی آئرس سسٹم کے آؤٹ باکس میں پڑی ہیں۔ اس کوتاہی سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کے حقوق متاثر ہوتے ہیں بلکہ یہ عدالتی انتظام کے ضابطے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی محتسب کی مداخلت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹیکس انتظامیہ میں طویل عرصے سے موجود مسائل، خاص طور پر تاخیر اور نظامی ناکامی، ٹیکس دہندگان کی تعمیل اور حقوق پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025