Business Recorder - Pakistan

جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 39 فیصد بڑھ کر 12.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر   ٹیکسٹائل کے سوا تمام بڑی برآمدی کیٹیگریز میں منفی نمو اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے نے تجارتی خسارے کو بڑھا کر 12.7 ارب ڈالر تک پہنچا دیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی جاری کردہ بیرونی تجارت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، سالانہ بنیاد پر برآمدات ابتدائی چار ماہ میں 4 فیصد کمی کے ساتھ 10.4 ارب ڈالر رہیں، جبکہ اسی عرصے میں درآمدات میں 15.5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 12.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ ماہ اکتوبر  میں برآمدات سالانہ بنیاد پر 4.5 فیصد کم ہوئیں، تاہم ماہانہ  بنیاد پر 14 فیصد بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اکتوبر میں درآمدات سالانہ بنیاد پر 21.65 فیصد اور ماہانہ بنیادپر 4.84 فیصد بڑھ کر 6.13 ارب ڈالر رہیں۔

جولائی تا اکتوبر کے دوران خوراک کی برآمدات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ خوراک میں سب سے زیادہ متاثر چاول رہے، جن کی برآمدات 46.4 فیصد کم ہوئیں۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں 39 فیصد اور آئی آر آر آئی 6 اور 9 چاول کی برآمدات میں تقریباً 49.65 فیصد کمی ہوئی۔ سیلاب کے اثرات سے سبزیوں اور تمباکو کی برآمدات بالترتیب 41 اور 28.5 فیصد گر گئیں۔ اس عرصے میں خوراک کے گروپ میں صرف مچھلی اور مچھلی کی تیار مصنوعات کی برآمدات میں 12.8 فیصد اور پھلوں کی برآمدات میں 11.78 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جولائی تا اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 4 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ ٹینٹ، کینوس اور ترپال کی برآمدات میں 32.34 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نٹ ویئرمیں 8.23 فیصد، کاٹن یارن میں 7.74 فیصد، نان کاٹن یارن میں 7.50 فیصد، بیڈویئر میں 6.94 فیصد اور تیار ملبوسات میں 5.11 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 12.75 فیصد، تولیوں میں 0.28 فیصد اور آرٹ، سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائل میں 0.98 فیصد کمی دیکھی گئی۔

دیگر اشیا میں قالین، دری اور چٹائیوں کی برآمدات میں 12 فیصد اور ٹین شدہ چمڑے میں 2.45 فیصد کمی ہوئی۔ اسپورٹس گڈز کی برآمدات میں 17.74 فیصد اضافہ ہوا، جن میں فٹبال کی برآمدات 26 فیصد بڑھیں جبکہ دستانوں کی برآمدات 9.18 فیصد کم ہوئیں۔ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات معمولی طور پر 0.34 فیصد کم رہیں، جبکہ فٹ ویئر کی برآمدات میں صرف 1.12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جولائی تا اکتوبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 10.47 فیصد اور پٹرولیم خام تیل میں 13.57 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل این جی کی درآمدات میں 29.18 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ٹیکسٹائل گروپ میں سنتھیٹک فائبر اور پرانے ملبوسات کی درآمدات میں بالترتیب 37 فیصد اور 12 فیصد اضافہ ہوا۔

اکتوبر میں نٹ ویئر کی برآمدات ماہانہ بنیاد پر 3.27 فیصد بڑھیں، لیکن سالانہ بنیاد پر 0.80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تیار ملبوسات کی برآمدات ماہانہ 12.46 فیصد اور سالانہ 3.73 فیصد بڑھیں، جبکہ بیڈویئر کی برآمدات ماہانہ 1.04 فیصد اور سالانہ 7.25 فیصد بڑھیں۔ آئی آر آر آئی 6 اور 9 چاول کی برآمدات سالانہ 62.5 فیصد کم ہوئیں، لیکن ماہانہ 71 فیصد بڑھ گئیں۔ باسمتی چاول کی برآمدات سالانہ 20.29 فیصد کم رہیں، لیکن ماہانہ 31.3 فیصد بڑھیں۔

اکتوبر میں درآمدات میں پٹرولیم خام تیل کی درآمد سالانہ79.84 فیصد اور ماہانہ 0.15 فیصد بڑھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ38 فیصد اور ماہانہ 33.6 فیصد اضافہ ہوا۔ پام آئل کی درآمدات میں سالانہ 19 فیصد اضافہ، لیکن ماہانہ 10 فیصد کمی ہوئی۔ آئرن اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات میں سالانہ17 فیصد اور ماہانہ9 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ گاڑیوں (سی کے ڈی/ایس کے ڈی) کی درآمدات سالانہ155 فیصد اور ماہانہ 12.73 فیصد بڑھیں۔ موبائل فون کی درآمدات سالانہ16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 27.5 فیصد کم ہوئیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025