Business Recorder - Technology

تکنیکی خامی دور کرکے عالمی تعطل ختم کردیا گیا، کلاؤڈ فلیئر
کلاؤڈ فلیئر نے منگل کے روز بتایا ہے کہ عالمی سطح پر آنے والے تعطل کے بعد ایک تکنیکی خامی دور کردی گئی ہے  جس کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس اور آن لائن سروسز تک رسائی متاثر ہوئی تھی۔

شام 7 بج کر 42 منٹ پر جاری کیے گئے اپ ڈیٹ میں کنٹینٹ ڈیلیوری اورڈی این ایس فراہم کرنے والی اس کمپنی نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیمیں کسی بھی باقی رہ جانے والی خرابی کی نگرانی جاری رکھے ہوئی ہیں تاکہ سروسز مکمل طور پر بحال رہیں۔

بعد ازاں کمپنی نے بتایا کہ کچھ صارفین کو اب بھی کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ میں لاگ اِن ہونے یا اسے استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ “ہم اس کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی نئے مسئلے کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔”

آج اس سے قبل دنیا بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی میں رکاوٹوں کی بڑی تعداد میں اطلاعات سامنے آئیں، جب کلاؤڈ فلیئر نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

یہ تعطل سلسلہ وار اثرات کے ساتھ سامنے آیا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے متعدد نمایاں پلیٹ فارمز متاثر یا بند ہو گئے، جن میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی سرچ انجن پرفلیکسیٹی شامل ہیں۔

بندش کے اثرات پاکستان تک پھیل گئے ہیں

پاکستان میں، اس خلل نے براہ راست بڑے مقامی نیوز پورٹلز کو متاثر کیا ہے، جن میں جیو، سماء، ڈان اور اے آر وائی شامل ہیں، جس کی وجہ سے وہ بہت سے صارفین کے لیے ناقابل رسائی ہیں۔ یہ وسیع اثر کلاؤڈ فلیئر کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر اعلی درجے کی اے آئی سروسز سے لے کر مقامی میڈیا تک ڈیجیٹل دنیا کے بڑے پیمانے پر انحصار کی تصدیق کرتا ہے۔

تکنیکی طور پر، اس تعطل کی ایک اہم علامت کلاؤڈ فلیئر کے سیکیورٹی چیلنج فیچرز کی ناکامی تھی، خصوصاً کیپچا( CAPTCHA) اور ٹرن اسٹائل چیلنجز۔ جب کوئی ویب سائٹ سیکیورٹی یا بوٹ سے نمٹنے کے لیے یہ فیچرز فعال کرتی ہے، تو ان کے درست طور پر کام کرنے کے لیے وہ کلاؤڈ فلیئر کے نظام پر انحصار کرتی ہے۔

دریں اثناء پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ وہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور کلاؤڈ فلیئر  پر اثرانداز ہونے والی ایک بڑی عالمی بندش پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس نے مزید کہا کہ پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ رابطے میں ہے اور جب تک سروسز مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی، صورتحال کا مشاہدہ جاری رکھے گا۔

کلاؤڈ فلیئر نے سب سے پہلے عالمی وقت کے مطابق دن کے 11 بج کر 48 منٹ  (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 4 بجکر48 منٹ) پر اپنے اسٹیٹس پیج پر اس مسئلے کو تسلیم کیا، “اندرونی سروس میں خلل “ کی اطلاع دی۔

متاثرہ ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کرنے والے صارفین کو وسیع پیمانے پر ”500 اندرونی سرور کی خرابیاں“ کا سامنا کرنا پڑا، ایک عام علامت جب کسی ویب سائٹ کا بنیادی ڈھانچہ ناکام ہوجاتا ہے۔

اس واقعے نے مبینہ طور پر کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی کو بھی متاثر کیا، جس سے کمپنی کی بات چیت کرنے اور مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

کلاؤڈ فلئیر مسئلے کے حل  کیلئے کوشاں

قبل ازیں کلاؤڈ فلئیر نے کہا تھا کہ وہ عالمی سطح پر سروس کی خرابی کو حل کر رہا ہے۔ ایک استفسار کے جواب میں، کمپنی نے 11:20 یو ٹی سی (عالمی معیاری وقت پر) پر شروع ہونے والے مسئلے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم نے کلاؤڈ فلئیر کی ایک سروس میں غیر معمولی ٹریفک میں اضافہ دیکھا… جس کی وجہ سے کلاؤڈ فلئیر کے نیٹ ورک سے گزرتی کچھ ٹریفک میں خامیاں پیش آئیں۔“

کلاؤڈ فلئیر نے تسلیم کیا ہے کہ اسے اس غیر معمولی ٹریفک کے اضافے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہے۔ کمپنی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سروس کی بحالی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بعد میں بنیادی وجہ کی تحقیقات کرے گی اور اپنی صورتحال اور بلاگ صفحات پر اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے مائیکروسافٹ ایزور کے معطلی، اور موجودہ کلاؤڈ فلئیر کے خلل، انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی نازکی اور چند مرکزی کلاؤڈ کمپنیوں پر حد سے زیادہ انحصار کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

یہ صورتحال اس کے دو ہفتے بعد پیش آئی ہے جب ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) میں ایک بڑی سروس خرابی ہوئی۔ اے ڈبلیو ایس کی یہ معطلی (تقریباً 20 اکتوبر 2025) ایک خودکار ڈی این ایس مینجمنٹ سسٹم کی چھپی ہوئی خرابی کی وجہ سے ہوئی، جس نے دنیا بھر میں ہزاروں سائٹس کو متاثر کیا، جن میں سوشل میڈیا ایپس جیسے اسنیپ چیٹ اور سگنل اور مالیاتی خدمات شامل ہیں۔

کنفیگریشن کے ایک داخلی غلطی نے اسی طرح بعد میں ایزور کی معطلی (تقریباً 29 اکتوبر 2025) کو بھی جنم دیا، جو  ایزور فرنٹ ڈور سروس میں ایک ناقص تبدیلی کی وجہ سے ہوئی، اور  اؤٹ لک، مائیکروسوفٹ 365 اور ایکس بکس جیسی خدمات پر کئی گھنٹوں تک اس کے اثرات پڑے رہے۔